ہزارہ

رِدا عاصف کو نیشنل اے آئی انوویشن لیڈرشپ ایوارڈ شاندار خدمات پر دیا گیا

اسلام آباد (سردار اآفتاب اقبال) وائس آف یوتھ کے زیر اہتمام نیشنل ایوارڈ کانفرنس اسلام آباد میں منعقد ہوئی جس میں رِدا آصف کو آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور آئی ٹی کے شعبے میں نمایاں کارکردگی پر اعزاز دیا گیا وائس آف یوتھ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں نیشنل ایوارڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں آئی ٹی ماہرین، انڈسٹری لیڈرز اور بزنس کمیونٹی کے افراد نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب میں نیکساؤن ٹیک (Nexaone Tech) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) اور معروف آئی ٹی اسپیشلسٹ رِدا عاصف کو ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں نیشنل اے آئی انوویشن لیڈرشپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
رِدا عاصف کو یہ اعزاز جدید ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں قابلِ ذکر کارکردگی، عالمی معیار کے پراجیکٹس اور ڈیجیٹل انوویشن میں نمایاں خدمات پر دیا گیا۔ مقررین نے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر کے لیے ایک فخر کی علامت ہے اور اس سے نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پاکستان کی پہچان مزید روشن ہو رہی ہے۔
شرکاء نے رِدا عاصف کو مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں آگے لے کر جائیں گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button