قومی

پاکستان کا آئین 1973 قوم کی متفقہ دانش، جمہوری جدوجہد اور وفاقی وحدت کی علامت ہے،شرجیل میمن

کراچی سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان کا آئین 1973 قوم کی متفقہ دانش، جمہوری جدوجہد اور وفاقی وحدت کی علامت ہے، یوم دستور آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا دن ہے۔ یوم دستور پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہید قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو ایک متفقہ آئین دیا، جو آج بھی ملکی جمہوری بنیادوں کو مضبوط بنائے ہوئے ہے، شہید بھٹو کی سیاسی بصیرت، جرات مندانہ قیادت اور عوامی خدمت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی کاوشوں کے نتیجے میں ملک میں جمہوری سوچ کو فروغ ملا اور ادارے مضبوط ہوئے، صدر آصف علی زرداری کی جانب سے صوبوں کو خودمختاری دینے اور پالیمان کو مضبوطی کرنے سے وفاق مستحکم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ اختلافات سے بالاتر ہو کر آئینِ پاکستان کے تحفظ، جمہوریت کی مضبوطی اور ملک کی ترقی کے لیے ہمیں متحد رہنا ہوگا، قومی اتحاد اور یکجہتی ہی شہدا کی قربانیوں کا حقیقی ثمر اور ایک مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button