ہزارہ

میری پہچان پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ تخلیقِ پاکستان اور معرکۂ حق کے عنوان سے ایک شاندار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)میری پہچان پاکستان کے زیرِ اہتمام یومِ تخلیقِ پاکستان اور معرکۂ حق کے عنوان سے ایک شاندار تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر میری پہچان پاکستان فیڈرل ایریا کے دفتر کا افتتاح بھی کیا گیا۔

تقریب کی صدارت سردار حمزہ خان، صدر فیڈرل ایریا اسلام آباد نے کی، جبکہ پروگرام میں خصوصی خطاب سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں تحریکِ پاکستان کی اہمیت اور معرکۂ حق کے پیغام پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملکی ترقی کے لیے مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

پروگرام کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر واجد مغل، رہنما میری پہچان پاکستان اور انچارج راولپنڈی و اسلام آباد ڈویژن تھے۔ انہوں نے تنظیم کے مقاصد اور مستقبل کے منصوبوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

تقریب میں پیر بسم اللہ شریف اور نسیم انجم سمیت دیگر معزز مہمانانِ گرامی نے بھی خطاب کیا اور میری پہچان پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوانوں کو ملکی تاریخ سے روشناس کرانے اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

تقریب کے اختتام پر میری پہچان پاکستان فیڈرل ایریا کے نئے دفتر کے قیام کو ملکی سطح پر تنظیمی ڈھانچے کو مزید مستحکم بنانے کا سنگ میل قرار دیا گیا۔-

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button