کراچی کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ منگل صبح سے بجلی کی فراہمی ابتک بند ہے۔ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی

کراچی کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ منگل صبح سے بجلی کی فراہمی ابتک بند ہے۔ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی
ہمارے ساتھی اپنی بساط کے مطابق خدمت میں مصروف ہیں۔ انڈر پاسز۔ کونگی کازوے، ریڈ بس کے روٹس اور بارش کے پانی سے بھرے مقامات مشینری سے کلیئر کئے جائیں
مومن آباد میں بلڈنگ گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے اور متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی۔
کراچی ٰ ایم پی پی میڈیا سیل /اسٹاف رپورٹر) ایم پی پی کراچی آرگنائزنگ کمیٹی کے اراکین نے کہا ہے کہ کراچی کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔ منگل صبح سے بجلی کی فراہمی ابتک بند ہے۔ کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے عوام کی زندگی اجیرن کردی۔ کراچی آرگنائزنگ کمیٹی نے کہا ہے کہ ہمارے ساتھی اپنی بساط کے مطابق خدمت میں مصروف ہیں۔ انڈر پاسز۔ کونگی کازوے، ریڈ بس کے روٹس اور بارش کے پانی سے بھرے مقامات مشینری سے کلیئر کئے جائیں۔ بجلی کے ڈھائی سو فیڈر ابتک بحال نہ ہونا کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شہر میں حبس ہے اور برسات سے متاثرہ افراد بجلی کی عدم فراہمی سے شدید تکلیف میں ہیں۔ مومن آباد میں بلڈنگ گرنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کمیٹی اراکین نے کہا کہ۔ واقعہ میں زخمی ہونے والے اور متاثرہ افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔ ایم پی پی کے رہنما موقع پر بھی پہنچ گئے۔ دعا ہے کہ جانی نقصان نہ ہو۔ زخمیوں کے لئے دعائے صحت کرتے ہیں۔ بلدیاتی ادارے ذمہ داری سے کام کریں۔ کنٹومنٹ ایریاز بھی ناقص کارکردگی کو بہتر کریں۔


