ہزارہ
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا عمل تیز کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اور چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے متاثرہ سڑکوں کی بحالی کا عمل تیز کردیا ہے۔
شدید بارشوں کے نتیجے میں مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس سے ملکال گلی، دودپٹی اور ٹھوڑسمیت متعدد اہم لنک روڈ بند ہوگئی تھیں۔ تاہم محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کی بروقت کارروائی کے باعث بیشتر مقامات سے ملبہ ہٹا دیا گیا ہے اور کئی سڑکوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے، تاکہ مقامی عوام کو آمد و رفت میں سہولت میسر ہو اور ٹریفک کی روانی بحال رہے۔
محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اپنی بھاری مشینری کے ساتھ ان متاثرہ سڑکوں پر دن رات کام کر رہا ہے۔ بقیہ مقامات پر بھی لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جو کہ انشاء اللہ جلد مکمل کرلیا جائے گا۔