ہزارہ

ضلع ایبٹ آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر تا پانچ ستمبر کیا جائیگا۔

ضلع ایبٹ آباد میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز یکم ستمبر تا پانچ ستمبر کیا جائیگا۔

اسی حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ، پولیس، اور دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔  اجلاس میں پولیو سے متعلق ٹیمز کی ٹریننگ، سکیورٹی سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلع بھر کے تمام ایریا میں بچوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے اور ٹیمز کی کاکردگی کو بہتر بنانے، ٹریننگ کے دوران ٹیم ممبران کو بہتر ٹریننگ اور موبائل ایپ پر رپورٹنگ کے معیار کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے محکمہ صحت کو ضلع بھرکے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کی ویکسینیشن کو یقینی بنانے کی ہدایت کی اور اس بات پر زور دیا کہ مہم کے آغاز سے قبل  لوگوں کی آگاہی، مساجد سیجمعے کے خطبات، پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے زریعے والدین کوپولیو سے بچاو اور پولیو ویکسین کی اہمیت کے حوالے سے آگہی فراہم کی جائے۔  انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات اور ریونیو مجسٹریٹس اپنے ایریا میں ٹیمز کی نگرانی اور ویکسینیشن کو یقینی بنائیں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایبٹ آباد گوہرعلی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرایبٹ آباد ڈاکٹرشکیل سرور،  اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد اقبال،ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر یاسرخان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان، ڈسٹرکٹ خطیب مولانا حمید الرحمان قریشی، پبلک ہیلتھ کوآرڈینیر ڈاکٹرواصل رحمان، ایل ایچ ڈبلیو کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اشفاق، ایریا کوآرڈینیٹر ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن ڈاکٹر طیبہ، ڈی ایس او ڈاکٹر ثناء، پی ای آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر واصل رحمان، اسسٹنٹ کمشنرز انڈر ٹریننگ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد نزیر، نمائندہ ڈی ا ی او میل، ڈی ای او فیمیل، فوکل پرسن ندیم خان دیگرہیلتھ سٹاف بھی اس موقع پر موجود رہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button