ہزارہ

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں 15روزہ سافٹ سکلز ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس میں 15روزہ سافٹ سکلز ٹریننگ ورکشاپ کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے مہمان خصوصی Mr. Jan Gerald Krausser فرسٹ سیکرٹری اینڈ سربراہ پروٹوکول وثقافتی امور جرمن ایمبیسی اور گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی اور ایچ، ای،سی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جہانذیب خان کے علاوہ دیگر اہم معززشخصیات نے شرکت کی۔ میزبانی کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس ڈائریکٹرپروفیسر شاہد خٹک نے کی۔
مہمان خصوصی Mr. Jan Gerald Krausser فرسٹ سیکرٹری اینڈ سربراہ پروٹوکول وثقافتی امور جرمن ایمبیسی نے کہا کہ صلاحیتوں کا ادراک ہمیں بہتر کارکردگی کی جانب راغب کرتا ہے۔ صلاحیت و قابلیت میں اضافہ کامیابی کا زینہ ہے۔ کامسیٹس تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ طلبہ کی عملی استعداد کار میں اضافہ کے لیے کوشاں ہے۔ صبر واستقامت،شکوہ و شکایت سے پرہیز اور ناکامی کو برداشت کرنا ہماری شخصیت کو مضبوط بناتے ہوئے زندگی میں کامیابیوں کو قریب لاتے ہیں۔
گیسٹ آف آنر پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی نیکہا کہ وسائل کی کمی کاشکار ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ تعلیم کے عملی پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ملک و قوم کو ترقی کے نئے سفر پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔ طلبہ کو عملی طورپر مہارت یافتہ بناتے ہوئے معاشی ترقی ممکن ہے۔
کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد کیمپس ڈائریکٹرپروفیسر شاہد خٹک نے کہا کہکامسیٹس طلبہ کے لیے علم کی راہوں کو آسان بنا رہا ہے۔ اس ٹریننگ کا مقصد طلبا و طالبات کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عملی زندگی کی مہارتوں سے روشناس کرانا ہے۔ ان عملی مہارتوں میں شرکا کو ٹیم کی شکل میں کام کرتے ہوئے اپنے مقاصدکے حصول اور دورانِ کام مہارت سے مشکلات کا سامنا کرنا اور ان سے نبردآزما ہوتے ہوئے مقصد میں کامیابی حاصل کرنے کے بارے میں بتایا گیا۔ طلبہ کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ذریعے اپنی ٹیم کو مقاصد کے حصول کے لیے حوصلہ افزائی اور کاروبار کو فروغ دینے کے طریق کار بارے آگاہی دی گئی۔ طلبہ کو خود اعتمادی اور بہتر ابلاغ کا درس بھی دیا گیا۔ اس تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے آنے والے تمام ٹرینیز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔اور معاون سٹاف کا بھی شکریہ ادا کیا۔تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی Mr. Jan Gerald Krausser فرسٹ سیکرٹری اینڈ سربراہ پروٹوکول وثقافتی امور جرمن ایمبیسی نے طلباء اور ٹرینرز میں سرٹیفیکیٹ اور اعزازی شیلڈ دی گئی۔

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں 15روزہ سافٹ سکلز ٹریننگ کے اختتامی تقریب سے Mr. Jan Gerald Krausser فرسٹ سیکرٹری جرمن ایمبیسی، پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ،ڈائریکٹر جہانذیب خان اورکیمپس ڈائریکٹر پروفیسر شاہد خٹک خطاب کررہے ہیں

کامسیٹس یونیورسٹی ایبٹ آباد میں 15روزہ سافٹ سکلز ٹریننگ کے اختتامی تقریب کے بعد گروپ فوٹوجس میں Mr. Jan Gerald Krausser فرسٹ سیکرٹری جرمن ایمبیسی پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ شاہ،HEC ڈائریکٹر جہانذیب خان اورکیمپس ڈائریکٹر پروفیسر شاہد خٹک شامل ہیں

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button