ہزارہ

پی ڈی اورنگی کی کرپشن اور بلیک میلنگ کے زریعے رشوت وصولی ہزاروں لیزوں کی منسوخی کا اعلان کرکے اورنگی کے عوام سے نئی وصولی مہم کی شدید مذمت۔۔

فیصل رضوی کی ٹیم نالوں پر قبضے کرارہی ہے وہاں دکانیں اور غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔نکی سابقہ جماعت جب ان جگہوں کو شادی ہال اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کر رہی تھیں تب سب کچھ درست تھا اب ہزاروں لوگوں کو گھروں سے محروم کرنے کا اعلان بلاول بھٹو کے ویژن کے برعکس ہے۔ابرار احمد صدیقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین اینٹی کرائم فار ہیومن رائٹس آرگنائزیشن ابرار احمد صدیقی سے اورنگی کے مختلف وفود نے ملاقات کی اور پی ڈی اورنگی کی کرپشن اور بلیک میلنگ کے زریعے رشوت وصولی ہزاروں لیزوں کی منسوخی کا اعلان کرکے اورنگی کے عوام سے نئی وصولی مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جانتی ہے کہ لیزوں کی منسوخی کے لئے وقواعد و ضوابط اور اسے غلط ثابت کرنا ضروری ہے اور منسوخی کا اختیار عدالت کو ہے۔ فیصل رضوی کی ٹیم نالوں پر قبضے کرارہی ہے وہاں دکانیں اور غیر قانونی تعمیرات ہو رہی ہیں۔ انکی سابقہ جماعت جب ان جگہوں کو شادی ہال اور دیگر سرگرمیوں میں استعمال کر رہی تھیں تب سب کچھ درست تھا اب ہزاروں لوگوں کو گھروں سے محروم کرنے کا اعلان بلاول بھٹو کے ویژن کے برعکس ہے۔ ہر بات سابقہ جماعت کے ناظمین اور منتخب نمائندوں پر ڈال کر فیصل رضوی جنکی ہر شے مشتبہ ہے اور وہ لیب اٹینڈنٹ سے افسر کیسے بن گئے دو گریڈ میں بھرتی ہونے والا اورنگی کے عوام میں اشتعال پھیلا رہا ہے۔ اپنی کرپشن اور غیر قانونی زرائع سے کمائی دولت اور پیپلز پارٹی کے ضمیر فروشوں کو خرید کر زمینوں پر قبضے کرارہا ہے۔ جبکہ میونسپل کمشنر کی سرپرستی حاصل ہے۔ مئیر کراچی کو ایم سی تصویر کا ایک رخ دکھا کر کرپٹ اور اسٹیٹ ایجنٹ فیصل رضوی کے زریعے جعلی آکشن اور لیز زمینوں کو ختم کرکے جعلی آکشن پارٹی سے دس کروڑ وصول کرکے اب ہر طرح کا زور لگا رہے ہیں کہ کسی طرح لیزیں منسوخ کرکے نقشوں کے چکر ویو میں پھنسا کر عوام کو انکی ملکیت سے محروم کردیا جائے۔
وفدنے انکشاف کیا کہ فلاحی زمینوں پر سیکٹر 11میں لیزیں کردی گئیں۔ جبکہ انکے اپنے مطابق یہ فلاحی زمینیں تھیں۔ نیا جال لائے شکاری کے مصداق ایل ایس شو کرکے گورکھ دھندے کئے جا رہے ہیں۔ عوام کا ساتھ دیا جائے گا اور ہم اس پر احتجاج اور قانونی کاروائی میں عوام کے شانہ بشانہ ہوں گے۔ فوری اورنگی دشمن پی ڈی اسٹیٹ ایجنسی کے مالک کو فوری فارغ کیا جائے اسکے اثاثہ جات کی تحقیقات اور عوام کو اس کرائم ریکارڈکے حامل، بھتہ باز، ماضی کے اغوا کار اور سروس ریکارڈمیں ہیر پھیر لیب اٹینڈنٹ سے افسر ماروائے قانون، مفروری میں بغیر چھٹی بغیر میڈیکل جعلی لیٹرز پر جوائننگ اور سروس اور اسناد کا بھی ریکارڈ چیک کرایا جائے۔ حکومتی جماعت نے کے ایم سی کو ہیلی کاپٹر افسران کا گڑھ بنا دیا ہے۔ مئیر کراچی کے نمائندے وصولیاں کر رہے ہیں۔ ایس بی سی اے کی ملی بھگت سے سیہون سے 38افسر لا کر دوبارہ غیر قانونی تعمیرات کا جنگل بنا دیا گیا ہے۔ Compensation پی آئے اے کے طیارے کے گرنے میں معاوضہ اور گھر دینے کے حکومتی حکم پر ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی محمد حسین سید نے جنہیں متبادل پلاٹ دیئے انہیں مطلوبہ رقم نہ ملنے پر مسمار کیا جا رہا ہے۔ میٹرو سینما جو بائی برتھ کمرشل تھا اینٹی کرپشن سے کلیئرنس کے باوجود بھاری رشوت لی گئی۔ فیصل رضوی جو اصل میں ڈان ہیں محکمہ سے ریکارڈ نہیں دیا جبکہ محکمہ کا بڑا ریکارڈ غیر قانونی طور پر ٹاؤن چیئرمین لے گئے تھے مئیر کراچی وہ ریکارڈ اور پے آرڈر اور بڑی تعدادمیں فائلیں جمع کرائیں۔ فیصل رضوی ٹارگٹ کلرز کی جگہ حقائق اعلی افسران کو بتائیں تاکہ کوئی بے گناہ گھر سے محروم نہ ہو۔ انہیں ہم محروم ہونے بھی نہیں دیں گے۔ بھرپور تحریک اور دھرنا دیں گے۔ مکمل مہم چلائیں گے۔ کرائم فری اورنگی کرائم فریکرمنل فری کے ایم سی مہم شروع کریں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button