میر شاہنواز بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد آصف خان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدراقبال ساند اور شعبہ خواتین کی صدر یاسمین بٹ، نائب صدر سرور خان غازی، ریاض بلوچ، ضلع شرقی کے جیالوں کے علاوہ نو منتخب عہدیدران ضلع شرقی فرزانہ مہر، شازیہ مغل، رئیسہ خاتون،نفیسہ شاہ، غلام سکینہ، فائزہ گبول، شہنیلہ خانزادہ، لیلی پروین، خدیجہ چانڈیو، حرا افضل، نسرین چنڈ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زمہ داران جیالوں کی بہت بڑی تعداد کی پیپلز سیکریٹریٹ میں شرکت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر شاہنواز بھٹو کی 40ویں برسی کے موقع پر سندھ ک
ے سیکریٹری اطلاعات محمد آصف خان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع شرقی کے صدراقبال ساند اور شعبہ خواتین کی صدر یاسمین بٹ، نائب صدر سرور خان غازی، ریاض بلوچ، ضلع شرقی کے جیالوں کے علاوہ نو منتخب عہدیدران ضلع شرقی فرزانہ مہر، شازیہ مغل، رئیسہ خاتون،نفیسہ شاہ، غلام سکینہ، فائزہ گبول، شہنیلہ خانزادہ، لیلی پروین، خدیجہ چانڈیو، حرا افضل، نسرین چنڈ اور ڈسٹرکٹ ایسٹ کے زمہ داران جیالوں کی بہت بڑی تعداد پیپلز سیکریٹریٹ میں موجود تھی۔ سندھ کے سیکریٹری اطلاعات محمد آصف خان نے کہا کہ یہ برسی صرف برسی نہیں ہے بھٹو خاندان کی قربانیوں اور انکی شہادتوں کی وہ لازوال داستانیں ہیں جو کسی جماعت کی تاریخ میں نہیں۔ ہم مرتضی بھٹو کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں وہ بہادر اور شہید قائد عوام ذولفقار علی بھٹو کے کارواں کے سپاہی تھے۔ انکی جدوجہد کو سلام تحسین پیش کرتے ہیں۔ اقبال ساند صدر شرقی نے کہاکہ ہم بار بار اپنے عظیم لیڈرز کی شہادتوں کو یاد دلاتے ہیں کہ ہم کتنے کٹھن مرحلوں سے گزرے کوڑے کھائے۔ بی بی شہید ہوئیں۔ بھٹو خاندان کے چن چن کر لیڈرزاور قائد عوام کے سپوتوں اور بہادر بیٹی کو شہید کیا گیا۔ آج ہم بلاول بھٹو کی اپنی جان سے زیادہ حفاظت کرتے ہیں۔ ہم نہ مشن سے ہٹے نہ کوئی ہٹا سکتا ہے۔ جئے بھٹو کی صدا قائم و دائم ہے۔ یاسمین بٹ نے کہا کہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی شہادت کے ساتھ ساتھ قائد عوام اور انکے خاندان کی شہادتیں ہمارے دکھ کا حصہ ہیں۔ اللہ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب کرے۔ ہم جیالے عہد کرتے ہیں کہ انکے خون سے جمہوریت کے چراغ کو کبھی نہیں بجھنے دیں گے، ر سرور خان غازی، ریاض بلوچ،نے کہاکہ جو جزبہ جیالوں میں ہے وہ کسی جماعت میں نہیں۔ ہم ہی بلاول کو وزیر اعظم بنوائیں گے۔ مرتضی بھٹو کو سلام۔ فرزانہ مہر، شازیہ مغل، رئیسہ خاتون،نفیسہ شاہ، غلام سکینہ، فائزہ گبول، شہنیلہ خانزادہ، لیلی پروین، خدیجہ چانڈیو، حرا افضل، نسرین چنڈ نے اپنی ذمہ داریوں کو قائد عوام اور محترمہ بے نظیر بھٹو اور بلاول بھٹو چیئرمین کے شانہ بشانہ چلنے اور پی پی پی کو ملک بھر میں سب سے بڑی جماعت بنانے کے لئے ہر اول دستہ بننے کا عندیہ دیا۔ بھٹو خاندان اور مرتضی بھٹو کو سلام عقیدت پیش کیا۔



