ہزارہ

گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے میری پہچان پاکستان پشاور کے صدرڈاکٹر طورات خان آفتاب (انچارج کے پی کے)کی گورنر ہاؤس میں ملاقات۔

 باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو۔ گورنر کے پی کے کو ڈاکٹر عشرت العباد کے ویژن سے بھی آگاہ کیا۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں ملکر صوبے کو فتنہ الہندوستان سے نجات دلانے کے لئے پوری کے پی کے کی عوام اور صوبائی حکومت کو ایک ہونا ہوگا۔فیصل کریم کنڈی اور ڈاکٹر طورات خان آفتاب کی گفتگو

 


کراچی (ایم پی پی میڈیا سیل / ڈسٹرکٹ رپورٹر) میری پہچان پاکستان پشاور کے صدرڈاکٹر طورات خان آفتاب (انچارج کے پی کے) نے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی، وفد کی سربراہی کرتے ہوئے ڈاکٹر طورات خان آفتاب نے قبائلی مسائل، کے پی کے کے مسائل اور میری پہچان پاکستان کے ویژن اور ڈاکٹر عشرت العباد خان سابق گورنر سندھ کے بیانیہ اور ملک بھر میں جاری سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ پاکستان کی فورسز کی کامیابی اور بھارت کی شکست کے علاوہ کے پی کے لئے گورنر کے پی کے کو ڈاکٹر عشرت العباد کے ویژن سے بھی آگاہ کیا۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ ہم کے پی کے کو مثالی صوبہ بنانا چاہتے ہیں۔ میری پہچان پاکستان کے سربراہ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے تعاون کا خیر مقدم کرتے ہیں ملکر صوبے کو فتنہ الہندوستان سے نجات دلانے کے لئے پوری کے پی کے کی عوام اور صوبائی حکومت کو ایک ہونا ہوگا۔ ڈاکٹر طورات خان آفتاب اور وفد نے فیصل کریم کنڈی کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ جبکہ قبائلی مسائل اور ترقی کے حوالے سے بھی سحر انگیز گفتگو ہوئی۔ آئندہ بھی ملکر چلنے پر اتفاق ہوا۔ فیصل کریم کنڈی نے وفد کو بہت عزت و احترام اار ڈاکٹر عشرت العباد خان کے لئے خیر سگالی اور جلد کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button