شدید طوفان اور بارش کے باعث 132 کے وی ہائی ٹرانسمیشن SKD-2اورSMN-2کنٹرولنگ ٹاور لوکیشن نمبر19اور 20،گرنے کی وجہ سے سکرنڈ، ھالاT-Off سعید آبادرات 1بجے گرنے کی وجہ سے گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے۔حیسکوترجمان
19جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک9265غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ457ملزمان کو گرفتار کیا گیا،905عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے،82480 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،182عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے26کروڑ40لاکھ17 ہزارسے زائد ریکورکیے گئے ہیں۔ حیسکو ترجمان

حیدرآباد(پ ر) حیسکو ترجمان کے مطابق شدید طوفان اور بارش کے باعث 132 کے وی ہائی ٹرانسمیشن SKD-2اورSMN-2کنٹرولنگ ٹاور لوکیشن نمبر19اور 20گرنے کی وجہ سے سکرنڈ، ھالاT-Off سعید آبادرات 1بجے گرنے کی وجہ سے گرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہے اس صورتحال میں چیف ایگزیکٹو افیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے فوری طور پر ہنگامی صورتحال کا اعلان کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کر دی اور اپریشن کے اسٹاف کی مدد کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کنسٹرکشن پی ڈی جی ایس سی اور جی ایس او کی ٹیموں کو ہیوی مشینری کے ساتھ ٹاوروں کی دوبارہ تنصیب اور مرمت کے کام کے لیے پہنچ کر بجلی بحالی کے عمل شروع کرانے کے لیے احکامات جاری کر دیے ہیں۔حیسکو انتظامیہ اس موقع پر اس بجلی کے خلل کی وجہ سے صارفین کو پہنچنے والی تکلیف کے لیے معذرت خواہ ہے اور ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ جو ہمارے محنت کش ورکر جو فرنٹ مین ہیں وہ اس شدید اندھی ہو طوفان ہو بارش ہو دن ہو رات ہو گرمی ہو ہمارے محنت کش بجلی بحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں یہ ہمارے ہیرو ہیں۔ عوام ہم سے مکمل تعاون کرے تاکہ ہم ان کو بہتر بجلی کی فراہمی دینے میں کامیاب ہو سکیں شکریہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر حیسکو چیف فیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تیزی سی جاری،19 جنوری 2025 سے جاری آپریشن کے دوران اب تک9265غیر قانونی کنیکشن منقطع کئے جاچکے ہیں جب کہ457ملزمان کو گرفتار کیا گیا،905عدد الیکٹر ک میٹر منقطع کیے گئے،82480 میٹر پی وی سی منقطع کی گئی ہے،182عدد ٹرانسفارمرز منقطع کیے گئے ہیں، جبکہ واجبات میں سے26کروڑ40لاکھ17 ہزارسے زائد ریکورکیے گئے ہیں،تفصیلات کے مطابق میں آپریشن سرکل حیدرآباد کی ڈویژن قاسم آباد میں ایس ڈہ او آپریشن سب ڈویژن سٹیزن کالونی مشکور میمن کی سربراہی ڈی ایس یو ٹیم کے ہمراہ بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران25غیر قانونی کنکشین منقطع کئے جاچکے ہیں،02الیکٹرک میٹر منقطع کر دیئے گئے جبکہ 270میٹر پی وی سی منقطع کی گئی، اسی طرح آپریشن سرکل حیدرآباد کی ڈویژن گاڑی کھاتہ کی سب ڈویژن گاڑی کھاتہ میں ایس ڈی او عثمان یعقوب کی سربراہی میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں دوران کارروائی 19 غیر قانونی کنکشن منقطع اور 280 میٹر بجلی کی غیر قانونی لگائی گئی تاریں منقطع کر دی گئیں،اسی طرح مزید کارروائیوں میں آپریشن سرکل نواب شاہ کی مختلف سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران 45غیر قانونی کنکشین منقطع کئے جاچکے ہیں، 12الیکٹرک میٹر منقطع کر دیئے گئے ہیں،381میٹر پی وی سی منقطع کی جاچکی ہے،اسی طرح مزید کارروائیوں میں آپریشن سرکل میرپور خاص کی مختلف سب ڈویژن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیوں کے دوران28غیر قانونی کنکشین منقطع کئے جاچکے ہیں، 5الیکٹرک میٹر منقطع کر دیئے گئے ہیں، 160میٹر پی وی سی منقطع کی جاچکی ہے،حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیض اللہ ڈاہری کی واضح ہدایات ہیں کہ واجبات کی 100فیصد وصولی یقینی بنائیں، بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کریں، اور صارفین اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی جائے گی اور قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے صارف کی گرفتاری عمل میں لائے جائے گی اور بجلی چوری کرنے والا ملک و قوم کا مجرم ہے لہذا کسی بھی صورت نہیں چھوڑا جائے گا،اس کے ساتھ ساتھ مختلف سب ڈویژنوں نے اپنے اپنے علاقوں میں بلوں کی ادائیگی کے لیے اعلانات کا سلسہ بھی جاری رکھا ہوا ہے، حیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ بجلی کے بل بروقت جمع کروائیں اور اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری طور پر ادا کریں بصورت دیگر رینجرز، پولیس اور دیگر حساس ادارے اس صارف کو پکڑے گے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہوگا ہماری کارروائیاں بلاتفریق جاری ہیں اور بجلی چوری کے خاتمہ تک جاری رہیں گیں، بجلی چور ملک، قوم اور حیسکو کی ترقی میں رکاوٹ ہیں،عوام کھلی کچہریوں میں بھرپور آئیں اور اپنے جائز مسائل حل کرائیں، اسکے ساتھ ساتھ عوام کو چاہئے کہ واجبات کی ادائیگی مقررہ وقت پر کی جائے تاکہ بجلی کی فراہمی میسر ہوسکے، بصورت دیگر بجلی منقطع کرنے کے علاوہ سخت قانونی کاروائی عمل میں جائے گی۔حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسرفیض اللہ ڈاہری نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ عوام بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف حیسکو کا ساتھ دیں تاکہ اس برائی کو مکمل ختم کیا جاسکے، بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ حیسکو آپ کو مزید بجلی کی بہتر سروس فراہم کرسکے، کیونکہ حیسکوایک کمرشل ادارہ ہے، جو بجلی کی بلوں کی ادائیگی کے بغیر اپنا نظام نہیں چلا سکتا۔ آپ کے تعاون کے متمنی حیسکو۔


