گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل کے سئنیر ٹیچر ملک افضل اقبال اعوان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے

خوشاب گورنمنٹ ہائ سکول فاروق آباد نورپورتھل کے سئنیر ٹیچر ملک افضل اقبال اعوان مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہوگئے۔ ان کے اعزاز میں ادارہ ہذا کے ٹیچنگ سٹاف نے ایک پروقار الوداعی پارٹی کی تقریب کا انعقاد کیا۔ رئیسِ مدرسہ ملک امتیاز حسین بوڑانہ اور سئینیر ٹیچر ایم اللہ دتہ جاوید ودیگرمقررین نے ملک افضل اقبال اعوان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ موصوف ایک فرض شناس ٹیچر، وقت کے پابند، ملنسار اور نظم ونسق کے پابند ٹیچر تھے۔ اس موقع پر سٹاف کی نمائندگی کرتے ہوئے تقریب سے مدرسین ادارہ ھذا راجہ عامر حیات ، چودھدری گوہر لطیف اور ممتار حسین کلو نے بھی خطاب کیا۔ ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچر ملک افضل اقبال اعوان نے اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ میں اپنی اس عزت افزائ پر جملہ سٹاف خصوصا” ہیڈ ماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ کا شکریہ ادا کرتاہوں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں طلباء کو محنت، لگن اور خودی کا درس دیا۔ تقریب میں نظامت کے فرائض ملک فیاض انور جوئیہ نے بطریق احسن سر انجام دئیے۔ اس موقع پر ملک افضل اقبال اعوان کو ادارے کی طرف سے ہیڈ ماسٹر ملک امتیازحسین بوڑانہ اور سئینیر ٹیچر ایم اللہ دتہ جاوید نے پگڑی بھی بندھوائ اور انہیں ڈھیروں دعاوں اور نیک تمناوں کے ساتھ الوداع کیاگیا۔


