ہزارہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیر صدارت ریونیو واجبات کی ریکوری کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا

خوشاب ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیر صدارت ریونیو واجبات کی ریکوری کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی (آر) عبدالستار خان کے علاوہ ریونیو افسران اور پٹواری حضرات نے شرکت کی۔ صدر اجلاس نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور پٹواریوں کو سرکاری وصولی واجبات کے دیئے گئے ٹارگٹ کو چیک کیا اور ہدایت کی کہ سرکاری وصولیوں کے عمل کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے خاص طور پر ونڈا جات اور پلس پارٹیشن کی ریکوری کو 100فیصد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button