ہزارہ

عید ملن کے تحت راجہ محمد رضوان ہاؤس نورپورتھل پر خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا

خوشاب عید ملن کے تحت راجہ محمد رضوان ہاؤس نورپورتھل پر خصوصی نشست کا انعقاد کیاگیا،جس میں ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ ، ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو ، ایکس سینیٹر ،پریذیڈنٹ پی ایم ایل این ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور پریذیڈنٹ پی ایم ایل این لائرزفورم ڈسٹرکٹ خوشاب ایڈووکیٹ چوہدری ارشد محمود نے خصوصی طورپر شرکت کی ۔ سابق وائس چیئرمین ملک حاجی صفدرحیات اعوان، معروف سوشل ورکرز ملک حاجی اعجاز حسین برہان، ملک محمد خالد کلاسی، ایڈووکیٹ ملک محمد عمر فاروق کلو ، ڈاکٹر محمد خالد سیف اللہ بھٹی اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی زینت محفل تھیں۔ اس موقع پر ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ ، سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی اور ایکس ایم پی اے بیرسٹر ملک معظم شیر کلو نے شرکائے نشست سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم بے لوث عوامی خدمت کے عظیم مشن پر یقین رکھتے ہیں اور انشاءاللہ اس عظیم مشن کو جاری و ساری رکھیں گے ۔ مہمانان گرامی نے اس موقع پر میزبان راجہ محمد رضوان کی طرف سے عزت افزائی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی پی ایم ایل این کے لیے بھرپور خدمات کی شاندار الفاظ میں پذیرائی بھی کی ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button