ہزارہ

ڈپٹی کمشنر بٹگرام آفس میں ماہِ رمضان کے دوران کنٹرول روم قائم

 

بٹگرام: چیف منسٹر سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر آفس بٹگرام میں ماہِ رمضان المبارک کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار سے متعلق عوامی شکایات کے بروقت ازالے کے لیے کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد رمضان المبارک میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کرنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔کنٹرول روم میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی تاکہ شہریوں کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور زائد قیمت وصولی سے تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ عوام الناس اشیائے خوردونوش کی قیمتوں یا معیار سے متعلق کسی بھی شکایت کے اندراج کے لیے پی ٹی سی ایل نمبر0997-310136 اور واٹس ایپ نمبر0349-5330514 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان المبارک کے دوران کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری طور پر کنٹرول روم سے رجوع کریں تاکہ بروقت اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button