ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی، محمد شاہد رانا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ
جہلم ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی، محمد شاہد رانا کا ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ ، ممتاز سما شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیاء کی جانب سے ڈائلیسس کے مریضوں میں فوڈ ہیمپرز تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم، خضر حیات خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

ڈویژنل ڈائریکٹر نے چوہدری فرحت کمال ضیاء کی سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ نہایت جذبے اور خلوص کے ساتھ معاشرے کے ضرورت مند طبقات کی خدمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈائلیسس جیسے طویل اور مشکل علاج سے گزرنے والے مریضوں کی مدد ایک عظیم انسانی خدمت ہے، جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ایسے مخیر حضرات کے تعاون سے فلاحی سرگرمیوں کو مزید وسعت دے رہا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد تک ریلیف پہنچایا جا سکے۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم، خضر حیات خان نے بھی چوہدری فرحت کمال ضیاء کے اس فلاحی اقدام کو سراہا اور کہا کہ ان کی خدمات نہ صرف مریضوں کے لیے باعثِ راحت ہیں بلکہ معاشرتی ہمدردی اور انسانی خدمت کی بہترین مثال بھی ہیں۔



