ہزارہ

محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کی شاندار کارکردگی، ڈویژنل ڈائریکٹر نے اسناد سے نوازا

جہلم  محکمہ سوشل ویلفیئر جہلم کی شاندار کارکردگی، ڈویژنل ڈائریکٹر نے اسناد سے نوازا ۔۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی محمد شاہد رانا نے ایک پروقار تقریب کے دوران سوشل ویلفیئر جہلم کے افسران اور عملے کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ یہ اسناد وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی منصوبوں “دھی رانی”, “اسیسٹیو ڈیوائسز” اور “ہمت کارڈ پروگرام” میں شاندار کارکردگی اور بھرپور محنت کے اعتراف کے طور پر دی گئیں۔

اس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے افسران اور عملہ سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ تحسین خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جہلم ٹیم نے نہ صرف اپنے اہداف کامیابی سے حاصل کیے بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق مستحق اور خصوصی افراد تک سہولیات کی بروقت فراہمی بھی یقینی بنائی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمام افسران اسی جذبے اور لگن کے ساتھ مستقبل میں بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے تاکہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اختتام پر خضر حیات خان، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جہلم نے تمام اسٹاف کی جانب سے ڈویژنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر و بیت المال راولپنڈی محمد شاہد رانا کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جانب سے افسران و عملے کی حوصلہ افزائی سے نہ صرف ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے بلکہ آئندہ مزید محنت، لگن اور خلوص کے ساتھ کام کرنے کا جذبہ بھی پیدا ہوا ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوشل ویلفیئر جہلم کی ٹیم وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے مطابق عوامی خدمت کے مشن کو مزید مؤثر اور فعال انداز میں آگے بڑھاتی رہے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button