نبی پاک رحمتہ اللعالمین ہیں۔ان کا امتی ہونے پر فخر ہے,عاصمہ بٹ
معروف ہدایت کارہ،مصنفہ اور ڈولفن کمیونیکیشن کی چئیرپرسن عاصمہ بٹ نے کہا کہ نبی پاک رحمتہ اللعالمین ہیں۔ان کا امتی ہونے پر فخر ہے۔جس نے نبی پاک کی سنت اپنائی ،وہ دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا۔انھوں نے یہ بات عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مناسبت سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں منعقدہ بابرکت محفل کے دوران کہی۔اس موقع پر قرآن خوانی کی گئی،سلمہ گروپ کی جانب سے ہدیہ نعتیہ کلام پیش کیا گیا،اور اختتام پرامت مسلمہ ،پاکستان کی سلامتی اور ہر شعبہ سے وابستہ افراد کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔اس موقع پر صحافت،فن ،سیاسی ،سماجی ومختلف مکتبہ فکر سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جن میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ ڈویژنل صدر نعیم پاشا،مسز ممتاز ملک،ملیحہ آپا،محمودہ قمر ، گلفرین،لائن کلبز کی صدر نگینہ ،اسلم مغل،شکیل اعوان،ناصر اسلم راجہ،عامر سجاد سید،عابد عباسی ،رحمان،امجد ،رئیس احمد خان ،انجم حبیبہ ،طاہر صدیقی،شیبا بٹ ،ذوالقرنین حیدر،جھلک علی،انجم عباسی،ارشد خان،سویرا شہزادی،سعدیہ بتول، ودیگر شامل تھے ۔عاصمہ بٹ نے کہا کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ "جس نے میری سنت سے محبت کی، اس نے مجھ سے محبت کی ،اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا”۔لہذا کامیاب زندگی کی ضمانت سنت رسول پر عمل پیرا ہونے میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تمام تہواروں میں عظیم تہوار عید میلاد النبی کا ہے۔درود پاک کی محفل سجانا ہماری خوش قسمتی ہے۔آپ دو جہانوں کے لیے رحمت بن کر آئے۔عید میلادالنبی کے اختتام پر کھانے کا خاص اہتمام کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


