ہزارہ

ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اپر دیر میں تین روزہ فری آئی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

سات سومریضوں کا معائنہ اور 70 آنکھوں کےآپریشنز: ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کا کارنامہ

اپر دیر (نمائندہ خصوصی) – ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے زیر اہتمام اپر دیر کے علاقے چکیاتاں میں تین روزہ فری آئی کیمپ اتوار، 29 ستمبر کی شام کو کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔ اس کیمپ میں مقامی آبادی کو آنکھوں کے معائنہ، آپریشن اور ادویات کی فراہمی کی سہولیات بالکل مفت مہیا کی گئیں۔ معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد ڈوگر اور ان کی ٹیم نے اعزازی خدمات سر انجام دیں، جبکہ الخدمت فاؤنڈیشن کی مقامی انتظامیہ نے کیمپ کے انعقاد میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین سردار جاوید اقبال ڈوگر کے مطابق، اس تین روزہ کیمپ میں 700 مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 70 افراد کی آنکھوں کے کامیاب آپریشنز کیے گئے۔ تمام مریضوں کو مفت ادویات اور عینکیں بھی فراہم کی گئیں۔ مقامی افراد نے کیمپ کی خدمات کو سراہتے ہوئے خصوصی طور پر ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ اور ڈاکٹر خالد ڈوگر کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دور دراز کے علاقوں کے مکینوں کو آنکھوں کے مسائل کے حل کے لیے یہ سہولت فراہم کی۔ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ اب تک 3,500 سے زائد فری آئی کیمپس کا انعقاد کر چکا ہے، اور اس کامیاب مشن کو مزید آگے بڑھانے کا عزم رکھتا ہے۔ ٹرسٹ کے جنرل سیکرٹری سردار جہانگیر شریف ڈوگر نے بتایا کہ اگلے تین دنوں میں فیصل آباد کے گاؤں چک نمبر 232 ر۔ب، باوے والا، چک جھپال اور چک سرلیاں میں ایک روزہ فری آئی کیمپ منعقد کیا جائے گا، جہاں ڈاکٹر خالد ڈوگر اپنی ٹیم کے ساتھ اعزازی خدمات سر انجام دیں گے
جبکہ چیئرمین ڈوگر ویلفیئر ٹرسٹ سردار جاوید اقبال ڈوگر کیمپ کے انعقاد کے لیئے انتظامات کریں گے ۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button