ہزارہ

خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل کو بدترین دہشت گردی اور قانون کی بالا دستی کو روکنے کی ناکام کوشش قرار۔

۔ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس نے وکلاء کو بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ ان پر بھی کچھ دن قاتلانہ حملہ کیا گیا انکی گاڑی تباہ کردی گئی۔ بھاگ کر جان بچائی۔ ابراہیم سومرو ایڈووکیٹ

کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شہید دو دو سومرو ویلفیئر آرگنائزیشن کے وائس چیئرمین ماہر قانون داں اور PS-98کے ٹکٹ ہولڈر محمد ابراہیم سومرو یڈووکیٹ نے خواجہ شمس الاسلام ایڈووکیٹ کے قتل کو بدترین دہشت گردی اور قانون کی بالا دستی کو روکنے کی ناکام کوشش قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء برادری یہ ظلم برداشت نہیں کرے گی۔ سندھ حکومت کی بیڈ گورننس نے وکلاء کو بھی غیر یقینی صورتحال سے دوچار کردیا ہے۔ ان پر بھی کچھ دن قاتلانہ حملہ کیا گیا انکی گاڑی تباہ کردی گئی۔ بھاگ کر جان بچائی۔ جسکی تمام بارز نے مذمت کی لیکن مجھے کوئی انصاف نہیں ملا۔ نہ ہی مجھے معاوضہ دیا گیا۔ لیکن ہم معاوضے کے بھوکے نہیں۔ قانون اور عدلیہ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ اصل قاتل گرفتار اور وکلاء کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ورنہ وکلاء کی تحریک بہت آگے تک جاسکتی ہے۔ دریں اثناء انہوں نے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لئے انجن اتحاد ملت کی تقریب میں صدارت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کیا جائے۔ 5اگست 2019کا آمرانہ فیصلہ بھارت سے بین الاقومی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت حل کیا جائے۔ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button