ہزارہ

ڈپٹی کمشنر جہلم کی قیادت میں ریلی، سول ڈیفنس جہلم کی بھرپور شرکت

جہلم کو یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم محمد میثم عباس کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا، جو ڈی سی آفس سے وائے کراس تک نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور بھارتی ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔

ریلی میں سول ڈیفنس جہلم کی ٹیم نے بھرپور شرکت کی۔
ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد اور چیف انسٹرکٹر محمد بوٹا اپنی ٹیم کے ہمراہ شریک ہوئے۔ رضاکاروں نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیری پرچم، پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

 

شرکاء نے پُرعزم انداز میں یہ پیغام دیا کہ پاکستانی قوم ہر فورم پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا کہ 5 اگست 2019 کا دن کشمیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن ہے، جب بھارت نے آرٹیکل 370 اور 35-A ختم کر کے کشمیریوں کے حقوق پر شب خون مارا۔

سول ڈیفنس جہلم کے چیف وارڈن چوہدری بلال عارف کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنا ہماری قومی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button