ہزارہ

اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے یونین کونسل جوڑاکلاں کی نئی عمارت کا افتتاح کیا

جوڑاکلاں اسسٹنٹ کمشنر تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر ہارون احمد شیراز نے یونین کونسل جوڑاکلاں کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔نئی عمارت معروف سماجی شخصیت ملک اسد عباس نتھوکہ نے تعمیر کروائی ہے جو اس سے قبل کاکا چوک پر ریسکیو 1122کی عمارت بھی تعمیر کروا چکے ہیں۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹرپیرسیدمصیب رضاشاہ ،ملک عامرعباس نتھوکہ ،ملک مختیارحسین نتھوکہ ،ملک نواب بخش جوڑا، ملک حاجی محمدرفیق پہلوان، ملک حاجی ظہورحسین جوڑا نمبردار، ملک منیرحسین جوڑا،ملک محمدرمضان ، حاجی باقرحسین ،سرداراقبال خان بلوچ ،حاجی ملک ظفراقبال دھوری ،حاجی عابدحسین ،ملک ارشد دلیال ،ملک عباس دلیال ملک محمدعمران جوڑا اور ملک احمدحیات جوڑا سمیت علاقہ سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت ۔ اہلیان علاقہ نے اس شاندارتحفے پر ملک اسدعباس نتھوکہ اور پیرسیدمصیب رضاشاہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button