کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے اور ہماری نوجوان نسل کی کھیلوں کی طرف رغبت نہایت خوش آئند بات ہے ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ

نورپورتھل علاقہ تھل کی معروف سماجی شخصیت ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ سے صحت مند معاشرے کی تشکیل میں مدد ملتی ہے اور ہماری نوجوان نسل کی کھیلوں کی طرف رغبت نہایت خوش آئند بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھل کرکٹ گراؤنڈ نورپورتھل پر دبنگ پریمئیر لیگ کے انعقاد کے موقع پر بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہم نے ہمیشہ تھل کے نوجوانوں کی مثبت سرگرمیوں میں سرپرستی کی ہے اور انشاءاللہ اب بھی سپورٹس کے فروغ کے لیے ہمارا بھرپور تعاون جاری و ساری رہے گا ۔ اس موقع پر دبنگ پریمیئر لیگ کے نامور کھیلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور بھرپور داد و تحسین وصول کی ۔ ایونٹ کے چیف گیسٹ ملک عبدالغفور اصف بوڑانہ اور دیگر مہمانان گرامی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھیلاڑیوں کی خوب حوصلہ افزائی کی ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی فخر تھل ،ملک عبدالغفورآصف بوڑانہ کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کے ساتھ کھیلاڑیوں کا تعارف بھی کروایا گیا ۔ دوران ایونٹ قومی ترانہ پیش کر کے وطن عزیز اسلامی جمہوریہ ء پاکستان کے ساتھ بھرپور محبت کا اظہار کیا گیا ۔


