قومی

سکھر پولیس کی کارروائی: بیس لاکھ روپے انعامی ڈاکو رجب عرف رجوں جتوئی تین ساتھیوں سمیت سرنڈر

باگھڑجی کچے میں پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں سنگین جرائم پیشہ عناصر نے خود کو قانون کے حوالے کیا

سکھر پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کی باگھڑجی کچے کے علاقے میں جاری مشترکہ کارروائیاں رنگ لے آئیں۔ آپریشن کے دباؤ اور مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں پچاس سے زائد سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب، انعامی یافتہ اور انتہائی خطرناک ڈاکو رجب عرف رجوں جتوئی نے اپنے تین ساتھیوں کے ساتھ پولیس کے سامنے خود کو قانون کے حوالے کر دیا۔

وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے اس کامیاب کارروائی پر ڈی آئی جی ناصر آفتاب، ایس ایس پی سکھر اظہر خان، سکھر پولیس اور وفاقی سول حساس ادارے کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور پولیس کا واضح پیغام ہے کہ جرائم پیشہ افراد اگر جرم کی دنیا چھوڑ کر خود کو قانون کے حوالے کریں تو انہیں قانونی دائرے میں رہتے ہوئے رعایت دی جائے گی۔

سندھ حکومت اور پولیس کے اس واضح پیغام کے بعد اغوا برائے تاوان، بھتہ خوری، قتل، اقدام قتل اور پولیس مقابلوں جیسے سنگین جرائم میں مطلوب تین انعامی یافتہ خطرناک ڈاکوؤں نے جرم کی دنیا سے توبہ کرتے ہوئے پولیس کے سامنے سرینڈر کیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button