ہزارہ

پولیس ویلفئیر کے لیے احسن اقدام ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کے چیک تقسیم

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اہم اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے دو اہلکاروں کو لاکھوں روپے مالیت کے ویلفئیر چیک تقسیم کیے۔ اس سلسلے میں ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں سادہ مگر پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پولیس اہلکاروں اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی پی او ہارون رشید خان نے کہا کہ پولیس اہلکار فورس کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ان کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ویلفئیر کے عمل کو شفاف، بروقت اور مؤثر بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ اہلکار اپنے فرائض پوری یکسوئی کے ساتھ انجام دے سکیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button