ہزارہ

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی جانب سے پولیس افسران و جوانوں کے مسائل کے بروقت حل کے لیے ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد

ایبٹ آباد: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی جانب سے پولیس افسران اور جوانوں کے جائز مسائل، شکایات اور عرض معروض کے بروقت ازالے کے لیے ہفتہ وار اردلی روم منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی۔

اردلی روم کے دوران پولیس افسران و جوانوں نے اپنے پیشہ ورانہ، انتظامی اور فلاحی نوعیت کے مسائل پیش کیے۔ ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان نے ایک ایک درخواست کو بغور سنا، متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے اور متعدد شکایات کا فوری حل یقینی بنایا۔

ڈی پی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیس فورس کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اہلکاروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فورس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے سزا و جزا کے عمل کو شفافیت کے ساتھ جاری رکھا جائے گا، جبکہ بہترین کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

آخر میں ڈی پی او ایبٹ آباد نے اس امید کا اظہار کیا کہ پولیس افسران و جوان اپنی ذمہ داریاں پوری لگن، ایمانداری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دیتے رہیں گے، تاکہ ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہو سکے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button