ہزارہ

معیاری مصنوعات کی تیاری اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے رانا اویس خان

پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انور قاسمی

کراچی  نیشنل الائنس فار سیف فوڈ کی جانب سے امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم واشنگٹن چیپٹر کے پریذیڈینٹ انور قاسمی کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیااس موقع پر امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں وزیر برائے تجارت حنیف چنہ، ترک ڈلیگیٹ عمر فاروق،نیدرلینڈز،برطانیہ، سری لنکا کے ڈلیگیٹس،چیئرمین نیشنل الائنس فار سیف فوڈرانا اویس خان،صدر امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم شیخ امتیاز حسین، گلوبل سیکریٹری سید ناصر وجاہت،ڈائریکٹر رشاد متین اینڈ کمپنی شازیہ متین،ڈائریکٹر کیکس اینڈ بیکس عثمان سلیم،ڈائریکٹر بی بی کیو ٹونا ئٹ گروپ سردار فہد خان، سی ای او پاکستان ڈیری ایسوسی ایشن ڈاکٹر شہزاد امین،چیئرپرسن سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن، سی ای او سانا نیچرل مس سائمہ اختر،ڈائریکٹر بابا فوڈز زین بلال،سی ای او اوڈر فوڈز شہزاد رضا،سی ای او مائنیکس انٹرنیشنل قاسم پراچہ،چیف سپلائی چین آفیسر اسماعیل انڈسٹریز نعمان لطفی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ٹی ڈی اے پی راو¿ نوید،پاکستان ہارٹیکلچر ایکسپورٹ کمپنی مسٹر جعفر، سی ای او گلوبل اسٹینڈرڈ سروسز ڈاکٹر حافظ ریحان اورہیڈ آف فوڈ بزنس کنٹرول یونین عثمان غنی کے علاوہ فوڈ / ایگریکلچر بزنس فرینڈز کنیکٹ و فوڈ بزنس فرینڈز اور حکومتی افسران نے شرکت کی اس موقع پر چیئرمین نیشنل الائنس فار سیف فوڈرانا اویس خان نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ اور ایگریکلچر صنعت میں جدیدیت لانے، معیاری مصنوعات کی تیاری اور عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے میں اس موقع پر تمام شرکاءکا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے اس تقریب میں شرکت کی اور ہمیں اپنی قیمتی آراءسے نوازا یہ تعاون ہمیں ایک نئی سمت میں آگے بڑھنے کی قوت فراہم کرے گا انہوں نے کہا کہ نیشنل الائنس فار سیف فوڈ کی جانب سے امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم واشنگٹن چیپٹر کے پریذیڈینٹ انور قاسمی کی اعزاز میں تقریب کا انعقاد ایک اہم سنگ میل ہے یہ تقریب نہ صرف پاکستان کی فوڈ اور ایگریکلچر صنعت کی ترقی کے لیے اہمیت رکھتی ہے بلکہ عالمی سطح پر انڈسٹری کے مختلف حصوں میں تعاون کے نئے مواقع فراہم کرنے کی راہ ہموار کرتی ہے رانا اویس خان نے کہا کہ نیشنل الائنس فار سیف فوڈ ہمیشہ سے فوڈ سیکیورٹی اور صحت کے حوالے سے اپنی کاوشوں کو فروغ دیتا آیا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے عالمی سطح پر مختلف ممالک کے نمائندوں، بزنس کمیونٹی اور حکومتی افسران کو ایک جگہ جمع کیا تقریب کے موقع پر امریکہ پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم واشنگٹن چیپٹر کے پریذیڈینٹ انور قاسمی نے کہا کہ یہ تقریب میرے لیے بے حد اعزاز اور خوشی کا باعث ہے نیشنل الائنس فار سیف فوڈ نے جس محنت، جذبے اور اخلاص کے ساتھ محفوظ خوراک کے فروغ کے لیے کام کیا ہے، وہ قابلِ تحسین ہے میں ان تمام منتظمین، معزز مہمانوں اور شرکاءکا تہِ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے اس خوبصورت موقع پر مدعو کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے کےلئے سب کو ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کے لیے ایک صحت مند، محفوظ اور بہتر غذائی ماحول تشکیل دیں، اور میں یقین دلاتا ہوں کہ واشنگٹن میں اپنی ذمہ داریوں کے دوران ایسے ہر اقدام کی مکمل حمایت کرتا رہوں اس موقع پر صدر امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ اس پروقار تقریب میں شرکت میرے لیے باعثِ فخر ہے نیشنل الائنس فار سیف فوڈ نے جس بہترین انداز میں محفوظ خوراک کے حوالے سے آگاہی اور عملی اقدامات کو فروغ دیا ہے، وہ حقیقتاً قابلِ تعریف ہے صدر امریکہ پاکستان بزنس ڈویلپمنٹ فورم کی حیثیت سے میں سمجھتا ہوں کہ صحت مند معاشرہ ہی مضبوط معیشت کی بنیاد رکھتا ہے، اور اس مقصد کے لیے ایسے فورمز انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں میں منتظمین کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ ہم سب مل کر امریکہ اور پاکستان کے درمیان تجارت، تعاون اور عوامی فلاح کے لیے مزید مو¿ثر اقدامات جاری رکھیں گے.

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button