دلجسپ و عجیب

کراچی کے مشہور و معروف اسٹیج اداکار سکندر صنم مرحوم کے صاحبزادے شہباز صنم کے ساتھ نوجوان اور باصلاحیت یوٹیوبرز وحید احمد، منظور بروہی، اسحاق احمد اور وحید احمد سوشل میڈیا کی دنیا میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے مشہور و معروف اسٹیج اداکار سکندر صنم مرحوم کے صاحبزادے شہباز صنم کے ساتھ نوجوان اور باصلاحیت یوٹیوبرز وحید احمد، منظور بروہی، اسحاق احمد اور وحید احمد سوشل میڈیا کی دنیا میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ چاروں دوست اپنے منفرد اسٹائل، مثبت پیغام اور معیاری مواد کے باعث یوٹیوب کمیونٹی میں ایک قابلِ احترام مقام بنا چکے ہیں۔
خاص طور پر منظور بروہی نے معاشرتی مسائل، عوامی رویّے اور مٹی سے جڑی کہانیوں کو ہلکے پھلکے اور دلچسپ انداز میں پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیے ہیں۔ ان کی محنت، مستقل مزاجی اور اصلیت پر مبنی ویڈیوز نے انہیں یوٹیوبرز کی نئی صف میں شناخت دلائی ہے۔
اسی طرح وحید احمد اپنی صاف گوئی، گرافکس کے بہتر استعمال اور معیاری ایڈیٹنگ کے ذریعے نوجوانوں میں خاصی مقبولیت رکھتے ہیں۔ وہ ناظرین کو معلومات اور تفریح دونوں فراہم کرنے کی کامیاب کوشش کر رہے ہیں۔
دوسری جانب شہباز صنم اپنے والد سکندر صنم کے مزاحیہ ورثے کو جدید دور کے تقاضوں کے ساتھ آگے بڑھا رہے ہیں، جبکہ وحید احمد اور اسحاق احمد اسٹریٹ انٹرویوز، وی لاگز اور عوامی رابطے کے ذریعے یوٹیوب پر اپنی پہچان مستحکم کر رہے ہیں۔
چاروں یوٹیوبرز کا کہنا ہے کہ وہ مثبت، خاندانی اور اصلاحی مواد کے ذریعے نوجوان نسل کو معیاری تفریح فراہم کرتے رہیں گے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button