ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی انجمن تاجران کے وفد سے اہم ملاقات، تاجروں کے مسائل پر فوری کارروائی کی یقین دہانی

جہلم ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی انجمن تاجران کے وفد سے اہم ملاقات، تاجروں کے مسائل پر فوری کارروائی کی یقین دہانی۔ جہلم کے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے انجمن تاجران کے صدر ملک محمد اقبال کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی جس میں شہر کے تاجروں کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر کو اپنے کاروباری معاملات اور مارکیٹوں میں درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، جن میں تجاوزات، صفائی کی صورتحال، ٹریفک کے مسائل اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن نے وفد کے مسائل کو بغور سنا اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ضلعی انتظامیہ تاجر برادری کے حقیقی مسائل کے حل کے لیے فوری اور عملی اقدامات کرے گی۔ انجمن تاجران کے رہنماؤں نے ڈپٹی کمشنر میر رضا اوزگن کی جانب سے مسائل پر فوری ایکشن لینے کی یقین دہانی اور ان کے دوستانہ رویے پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ایسا مثبت تعاون کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مددگار ثابت ہوگا۔



