ہزارہ

ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے فنڈ کو بے بیدردی سے خرچ کرنے ،کمیشن مافیا کو لگام ڈالنے اور ملازمین کی میڈیکل پنشن سمیت دیگر جائز حقوق کے حصول کے لئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا نے 22 اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے

ایبٹ آباد ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے فنڈ کو بے بیدردی سے خرچ کرنے ،کمیشن مافیا کو لگام ڈالنے اور
ملازمین کی میڈیکل پنشن سمیت دیگر جائز حقوق کے حصول کے لئے آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبر پختونخوا نے 22 اکتوبر کو احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ۔مرکزی نائب صدر بانی چیئرمین ہزارہ کمپنی جمیل اختر تنولی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کو جاری مراسلہ کے مطابق کمپنی کے پاس ملازمین کے ٹی اے آف ڈے ویجز اور میڈیکل پنشن سمیت دیگر جائز حقوق کے لئے فنڈ نہیں ہیں لیکن بغیر ٹینڈر ہزیکو ہیڈ کواٹر بنگلہ کے لئے تقریبا دو کروڑ تزیین وآرائش کے نام پر خرچ ہو چکے ہیں موجودہ سرکل کی دو منزلہ عمارت پر پانچ کروڑ خرچ ہونے جا رہے ہیں۔جن کی کسی قسم کی منظوری نہیں لی گئی ۔حالانہ 7 کروڑ کی رقم سے ایک بہت بڑا پلازہ تعمیر ہو سکتا ہے۔مراسلہ کے مطابق ہزارہ کمپنی کو 30 فیصد ملازمین کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔70 فیصد عملہ کی بھرتی کی کوئی فکر نہیں ہے۔سی بی اے یونین IRA 2012 کی دفعات کے تحت نومولود کمپنی کے فنڈ کو بیدردی سے خرچ کرنے پر 22اکتوبر کو احتجاج کریں گے۔جب کہ احتجاج کے اطلاع کی کاپی وزیر اعظم ،وفاقی وزیر توانائی پاور ڈویژن ،فیلڈ مارشل آرمی چیف ،ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر ہزارہ کمپنی کو ارسال کی گئی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button