ہزارہ

چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم، چوہدری بلال عارف نے شاندار کارکردگی دکھانے والے پوسٹ وارڈنز محمد اکرام، راشد محمود، زین بٹ، منصور قالب، شاہد محمود، گروپ وارڈن دینہ ظفر اقبال اور میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری مخدوم حسین کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور سول ڈیفنس کیپس سے نوازا

(جہلم), مخدوم حسین چوہدری سے،چیف وارڈن سول ڈیفنس آرگنائزیشن جہلم، چوہدری بلال عارف نے شاندار کارکردگی دکھانے والے پوسٹ وارڈنز محمد اکرام، راشد محمود، زین بٹ، منصور قالب، شاہد محمود، گروپ وارڈن دینہ ظفر اقبال اور میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری مخدوم حسین کو تعریفی سرٹیفیکیٹس اور سول ڈیفنس کیپس سے نوازا۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف وارڈن سعید احمد، ڈپٹی چیف وارڈن دینہ چوہدری عابد محمود اور انسٹرکٹر سول ڈیفنس محمد رئیس بھی موجود تھے۔پروگرام کے دوران انسٹرکٹر محمد رئیس کو بھی چیف وارڈن کی جانب سے سول ڈیفنس کیپ اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ یاد رہے کہ محمد رئیس اس سے قبل ڈائریکٹر سول ڈیفنس پنجاب جناب ضیغم نواز سے بھی اپنی شاندار خدمات پر تعریفی سرٹیفیکیٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈپٹی چیف وارڈن دینہ، چوہدری عابد محمود کو سول ڈیفنس آفس کی طرف سے سول ڈیفنس ایگزیکٹو کیپ اور سول ڈیفنس آرگنائزیشن کا کارڈ بھی دیا گیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button