ہزارہ
پاکستانی باکسر طلہ خان نے معرکہ حق انٹرنیشنل فائٹ نائٹ کا ٹائٹل جیت لیا
ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان اور شاہ فیصل کی عوام کی جانب سے والہانہ استقبال

کراچی پاکستان پروفیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام منعقدہ معرکہ حق انٹرنیشنل فائٹ نائٹ کا ٹائٹل پاکستانی باکسر طلہ خان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنے نام کر لیا۔
کامیابی کے بعد وطن واپسی پر ملک اتحاد ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کے صدر حاجی ملک رمضان، ان کی پوری ٹیم اور شاہ فیصل کی عوام نے باکسر طلہ خان کا والہانہ اور شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر عوام اور معززین نے طلہ خان کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز نہ صرف طلہ خان بلکہ پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔ شرکاء نے اُمید ظاہر کی کہ طلہ خان آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت کے ساتھ ملک و قوم کا نام دنیا بھر میں روشن کرتے رہیں گے۔



