مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کی سینئر وائس چیئرپرسن روبینہ یاسمین کے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
جبکہ ملیر، لانڈھی، گلستان جوہر، اسکیم تینتیس اور گلشن اقبال، نیو کراچی میں بھی اجلاس منعقد کئے
کراچی مہاجر اتحاد نیشنل موومنٹ کی سینئر وائس چیئرپرسن روبینہ یاسمین نے اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ جبکہ ملیر، لانڈھی، گلستان جوہر، اسکیم تینتیس اور گلشن اقبال، نیو کراچی میں بھی اجلاس منعقد کئے۔ اورنگی میں محمد عمر اور اجمل بہاری کی رہائش گاہ پر خطاب میں عوامی وفود سے کہا کہ کراچی یونیورسٹی کی زمین پر قبضے کی مذمت کرتے ہیں لیکن سید امین الحق کے دوہرے معیار کی مذمت بھی کرتے ہیں۔ اورنگی سے ایم این اے بننے والے کو گلشن ضیاء میں نو ہزار ایکڑ زمین پر چائنا کٹنگ نظر نہیں آئی۔لوگوں کو بے گھر ہوتے نظر نہیں آئے۔ مہاجروں کی لیزیں منسوخ کرنے کا ڈرامہ نظر نہیں آیا۔ اصل بات یہ ہے کہ خود چائنا کٹنگ کرنے والے چائنا کٹنگ پر کیوں آواز اٹھائیں گے۔ علی خورشیدی بھی اورنگی سے ایم پی اے ہیں لیکن سب ڈیلنگ کرکے خاموشی کا روزہ رکھے ہوئے ہیں۔ میئر کراچی اور اسکے افسران کی کرپشن میں یہ سب ساجھے دار ہیں۔ فیصل رضوی انکا ہی بندہ ہے۔ کرمنلز کی سرپرستی ایم کیو ایم کی پرانی روایت ہے۔ میں مطالبہ کرتی ہوں کہ جکل سندھ ہائی کورٹ نے جو فیصلہ دیا ہے۔ کے ایم سی کے 22پارکوں کی لیزیں منسوخ کی جائیں۔ لیزی کو متبادل جگہ دی جائے۔ فیصل رضوی کو گرفتارکیا جائے جو رشوت ستانی کی ساری حدیں پھلانگ چکا ہے۔ نیب پے رول پر چھاپہ مارے جس میں اس ماہ مزید جعلی انٹریز کی گئی ہیں۔ااسی طرح اسکے آکشن کل کے فیصلے بعد جعلی تو تھے ہی اب نل اینڈ وائڈ ہوچکے ہیں۔ اینٹی کرپشن کے افسر شاہنواز کے خلاف متاثرہ افراد عدالتوں سے رجوع کریں ہم فری لیگل ہیلپ فراہم کریں گے۔ ربیع الاول کے بعد جنرل ورکرز اجلاس ہوگاق متا ثرین کی آواز بنیں گے۔بلاول بھٹو پر حیرت ہے ماں کے نام کا اسٹیڈیم بک گیا۔ میئر، ایم سی، پی ڈی پی پی پی قیادت کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ ملیر، لانڈھی، گلستان جوہر، اسکیم تینتیس اور گلشن اقبال، نیو کراچی میں بھی تجاوزات اور قبضوں کی بھی مذمت کرتے ہیں۔ اٖفضل زیدی کے خلاف ریفرنس فائل کر رہے ہیں۔ جو سارے گڑ بڑ گٹالوں کا سرپرست اور جرائم پیشہ افراد پی ڈی اور اسکی ٹیم کی سرپرستی کر رہا ہے۔ عباسی شہید کے جونیئر ڈاکٹرز کی بھی تنخواہیں ادا کی جائیں۔مہاجر مزدور یونین (ایم آئی این ایم) نے کے ایم سی ٹی ایم سیز کی کرپشن رپورٹ مرتب کرلی ہے پیر کو تفصیلات جاری کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔



