ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے لیڈی گارڈن کے قریب بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے لیڈی گارڈن کے قریب بچوں کے ساتھ پیش آنے والے افسوسناک حادثے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈمپر ڈرائیور کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا ہے۔ متعلقہ تھانہ میں مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کا حکم اور ڈمپر کو قبضہ پولیس میں لے لیا گیا ہے۔
مزید برآں، ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے حادثے کے وقت سلہڈ کے مقام پر تعینات ٹریفک وارڈن کو معطل کر کے انکوائری کا حکم جاری کیا گیا ہے تاکہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
ڈی پی او ایبٹ آباد عمر طفیل PSP نے حادثے میں متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد پولیس ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے اور متاثرین کو ہر ممکن انصاف فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔



