ہزارہ

محکمہ صحت کی بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر

 

محکمہ صحت کی بہتری اور شہریوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ہسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی اور صفائی کے اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
آر ایچ سی، بی ایچ یوز، ڈی ایچ کیوزمیں عملے کی حاضری یقینی بنائی جائے اورغیر حاضر عملے کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر
بنیادی مراکز صحت کی مانیٹرنگ اور غیرحاضر ڈاکٹرز و سٹاف کی رپورٹنگ اور محکمانہ کاروائی یقینی بنائیں۔ ڈپٹی کمشنر
ڈی ایچ کیو میں ایمرجنسی، ڈینٹل اور دیگر تمام ڈیپارٹمنٹ کی پروفارمنس کے ساتھ ساتھ صفائی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی، واش رومز کی صفائی کو مزید بہتر اور مریضوں کو سروسز کی فراہمی میں بہتری لائی جائے۔
ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ایمرجنسی کیسز پر بہتری، ایڈمشن میں آسانی، صفائی اور مریضوں / اٹینڈنٹس کو سہولیا ت کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر
آر ایچ سی، بی ایچ یو، سول ڈسپنسریوں، ڈی ایچ کیو میں سٹاف کی ہمہ وقت موجودگی، ادویات کی فراہمی کو بہتر بناتے ہوئے شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ڈپٹی کمشنر
صحت کے شعبے کی بہتری اور لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ اور اس کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ)کے اجلاس میں کیا۔

محکمہ صحت کی کارکردگی کے جائزے کے حوالے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی (ہیلتھ) کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت کانفرنس روم ڈپٹی کمشنر آفس ایبٹ آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ کی جانب سے محکمہ صحت کی کارکردگی کے حواے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی اور گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریف کیا۔
اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شکیل سرور،  ڈی ایم او آئی ایم یو ہیلتھ،ڈی ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایچ آئی آیس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ارم اوردیگر ہیلتھ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button