معروف سماجی شخصیت حیات خان کے بھائی پر قاتلانہ حملہ
حملہ آور زخمی نوجوان سے 27 لاکھ نقد لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں نا کام

کراچی ( کرائم رپورٹر ) لیاری کے علاقے بہار کالونی میں معروف سماجی اور کاروباری شخصیت حیات خان کے 26 سالہ بھائی حمید اور باہر قاتلانہ حملہ فائرنگ کے نتیجے میں 6 سالہ عظمت اللہ ولدمحمد غنی بھی شدید زخمی ہے حملہ آور زخمی نو جوان سے’ نقد لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس تاحال ملزمان کو پکڑنے میں نا کام ہے پولیس رپورٹ کے مطابق حمید اللہ کے بڑے بھائی نے ، 2023 میں ان ملزمان کو رینجرز کے حوالے کروانے میں مدد کی تھی اور وہ خود آن ڈیوٹی انٹیلی جنس سٹی میں ہے 11 اگست 2025 کی رات 8 بجے دو موٹر سائیکل سوار حملہ آور عباس اور حمید اللہ نے بدلے کی نیت سے معروف سماجی اور کاروباری شخصیت حیات خان کے اور 26 سالہ بھائی حمید اللہ پر فائرنگ کی اور 27 لاکھ نقد لوٹ کر فرار ہو گئے واقعہ کا مقدمہ تھا نہ چاکیواڑہ لیاری میں اے ایس آئی افتخار تھانہ احمد نے درج کر لیا پولیس نے جائے وقوعہ سے دو 9 ایم ایم پستول کے خول ، خون کے نمونے اور خون آلود چپلیں اپنے قبضے میں کر کے واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے مقدمہ درج کر کے دیگر ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے ذخمی نوجوان اور بچے کے اہل خانہ نے وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ ، آئی جی سندھ پولیس اور دیگر حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں حملہ آوروں کےخلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے قرار واقع سزادی جائے اور لوٹی ہوئی رقم واپس دلوائی جائے۔


