ہزارہ

ہمایوں خان نے مختصر نوٹس پر مانسہرہ جیل کا دورہ کیا

سپرنٹنڈنٹ جیل سید زین العارفین شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے جیل خانہ جات ہمایوں خان نے مختصر نوٹس پر مانسہرہ جیل کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل سید زین العارفین شاہ نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا جس کے بعد سلامی دی گئی ۔اس دورے میں انہوں نے جیل کے تمام حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔جس میں بیرکس ،جوینائل سیکشن، ہسپتال کک ھاوس اور انڈسٹریل یونٹ شامل تھے۔صوبائی معاون نے حال ہی میں قائم شدہ منشیات بحالی مرکز کا بھی دورہ کیا اور اس سینٹر میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی۔مزید یہ کہ قیدیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کرنے کی یقین دھانی کرائی تاہم قیدیوں کی جانب سے جیل عملے کے خلاف کسی قسم کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ معاون خصوصی نے قیدیوں کی اچھی دیکھ بھال کرنے پر سپرینٹنڈنٹ اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی جانب سے قیدیوں کی فلاح کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی ہے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button