ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی کے زیر صدارت ڈی پی اوز کی آن لائن ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد
آئی جی پی KPذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق عوام دوست پولیسنگ کے تحت عوام کو سہولیات اور جلد و مفت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں، ناصر محمود ستی

ایبٹ آباد () ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ناصر محمود ستی کے زیر صدارت ہزارہ کے تمام ضلعی پولیس افسران کیساتھ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ویڈیولنک کے زریعے کیا گیا۔میٹنگ میں ہزارہ ریجن کے تمام ڈی پی اوز نے شرکت کی اور اپنے اپنے ضلع کی لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال، پیشہ ورانہ کارکردگی کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے ڈی پی اوز صاحبان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پی خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کے ویژن کے مطابق عوام دوست پولیسنگ کے تحت عوام کوجدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے سہولیات اور جلد و مفت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ہفتہ وار سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیئے جائے دوران آپریشن جرائم پیشہ افراد، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے،منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کیخلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ چائنیز و دیگر غیر ملکی ورکز کی سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے اور انکی نقل و حرکت کے وقت سخت سے سخت سیکیورٹی انتظامات کیئے جائے۔ یوم آزادی پاکستان کے حوالے سے منعقدہ پروگرمات، تقریبات کی سیکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جائے اس موقع پر سیاح سیر و تفریح کیلئے ہزارہ کے سیاحتی مقامات پر آتے ہیں انکے جان و مال کے تحفظ کیساتھ ساتھ سفری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائے۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ پولیس سہولت مرکز عوام دوست پولیسنگ کا عملی مظہر ہے۔اسکا مقصد عوام کو ایک محفوظ، آسان اور تیز تر ماحول میں معیاری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ سہولت مراکز میں تربیت یافتہ عملہ تعینات کیا جائے اورخواتین، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کیئے جائے۔ پولیس سہولت مراکز میں آنے والے شہریوں کیساتھ خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے انکے متعلقہ سروسزکی فراہمی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔ عوامی مسائل کے بروقت حل اور عوام و پولیس کے درمیان روابط کو مزید مستحکم بنانے کیلئے کھلی کچہریوں کے انعقاد کیئے جائے تاکہ پولیس کے حوالے سے متعلقہ عوام کو درپیش مسائل سے آگاہی ہوسکے تاکہ ان مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جاسکے۔


