ہزارہ

پنجاب حکومت کی جانب سے مذہبی عبادات پر قدغن غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ریاست خود مذہبی آزادیوں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے

ایبٹ آباد مجلس وحدت مسلمین پاکستان خیبر پختونخوا کے صدر جہانزیب علی جعفری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے مذہبی عبادات پر قدغن غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام ہے۔ریاست خود مذہبی آزادیوں کی راہ میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔اربعین کی زیارت کے لئے زمینی راستے کی بندش ختم کرکے بانیاں مجلس کو شیڈول فور سے نکالا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نذر علی ،سید اظہر حسین شاہ ضلعی جنرل سیکرٹری ،سید شجر علی ضلعی صدر اور دیگر شریک تھے ۔صوبائی صدر جہانزیب جعفری کا کہناتھا اربعین کو بھرپور طریقے سے منائیں گے اس بنیادی حق سے کوئی نہیں روک سکتا ۔اربعین کا اجتماع صرف اہل تشیوع کا نہیں سب مسلمانوں کا ہے ۔پاکستان سے70 ہزار سے زاہد لوگ زیارت کے لئے جاتے ہیں سب ہوائی جہاز کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتے ۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کی لہر سے مساجد اور امام بارگاہ میں بم دھماکے ہوئے اس کے باوجود کبھی قانون کو ہاتھ میں نہیں لیا ۔پاڑا چنار اور باجوڑ آپریشن سے لوگ متاثر ہیں ۔اہل تشیوع کا کردار ہمیشہ امن کو قائم کرنے کے لئے رہا ہے۔ہم تنخواہ دار لوگوں سے زیادہ پاکستان کے وفادار ہیں۔جہانزیب علی جعفری کا کہناتھا موجودہ دور فرقہ ورایت کا نہیں ہے۔اہلسنت سے زیادتی ہو اہل تشیع خاموش نہیں رہ سکتے اسی طرح اہلسنت اہل تشیع پر قدغن لگانے پر ساتھ نبھائیں۔اسلام آباد میں مساجد کو شہید کرنے سے لوگ پریشان ہوئے ہیں۔انہوں نے مذید کہا ہے کہ حکومت بنیادی حق پر ڈاکہ ڈال کر قدغن لگا رہی ہے۔ ہم بھی پاکستانی ہیں ملک کو شیعہ اور سنی نے مل کر بنایا ۔انہوں نے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں شیڈول فور کو بھگت رہے ہیں۔مانسہرہ میں 1992 سے عاشورہ کا جلوس روکا ہوا ہے جب کہ عدالت نے اجازت دے رکھی ہے۔پرانا مسئلہ ہے۔حکومت تعاون کرے۔امام بارگاہ سے بائر نہیں آنے دیا جاتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں اہل تشیع کے ساتھ اہلسنت کے لوگوں کو بھی پریشان کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں بنیادی ضروریات بجلی گیس اور علاج مہنگا ہے۔حکومت اس پر بھی توجہ دے کر عوام کو ریلیف دے۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button