چکوال پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے جولائی 2025 کے دوران خوراک میں ملاوٹ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر میں نمایاں نتائج حاصل کیے۔

چکوال پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال نے جولائی 2025 کے دوران خوراک میں ملاوٹ کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے ضلع بھر میں نمایاں نتائج حاصل کیے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز مہتاب خان کی نگرانی میں فوڈ اتھارٹی چکوال نے جولائی میں 2266 معائنہ جات کیے، 1185 بہتری کے نوٹس جاری کیے، جبکہ 184 کیسز پر مجموعی طور پر 29 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ دودھ فروشوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 562 گاڑیوں کی چیکنگ کی گئی، 14 گاڑیاں فیل قرار پائیں اور 100 لیٹر ناقص دودھ موقع پر تلف کیا گیا۔ مزید 270 دودھ فروشی کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 42 پر جرمانے، اور 830 لیٹر ملاوٹی دودھ ضائع کیا گیا۔ اس کے علاوہ 400 کلو ملاوٹی گوشت اور 50 کلو جعلی چائے کا رنگ بھی قبضے میں لے کر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ شہریوں کو محفوظ، خالص اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے۔


