یوم استحصال کشمیر 5اگست کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیحوالے سے ایبٹ آباد میں خصوصی تقاریب اور یوم استحصال واک کا انعقاد

یوم استحصال کشمیر 5اگست کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیحوالے سے ایبٹ آباد میں خصوصی تقاریب اور یوم استحصال واک کا انعقاد
پورے ملک کی طرح ایبٹ آباد میں بھی بھارت کی جانب سے کشمیر پر غاصبانہ قبضے اور کشمیری بہن بھائیوں کے استحصال کی بھر پور مزمت کی گئی۔ اس حوالے سیضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی یوتھ افیئرز، ٹی ایم اے اور محکمہ تعلیم کے تعاون سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے خصوصی پروگرام کا انعقاد ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں کیا گیا۔ پروگرام میں سٹوڈنٹس، سول سوسائٹی کے افرادنے بھر پور شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کیپٹن ریٹائرڈ ثناء اللہ خان نے پروگرام میں خصوصی شرکت کی، طلبہ سے بات چیت کی۔ پروگرام میں کشمیریوں سے اظہار محبت کے حوالے سے تقاریر، ٹیبلو اور کشمیری نغمے پیش کیے گئے۔ پروگرام کے اختتام پر طلبہ و طالبات میں اعزازی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل گوہر علی، چیئرمین ڈی آر سی لیفٹننٹ جنرل ریٹائرڈ ایاز سلیم رانا، اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد زرک یار خان تورو، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز، مفتی جعفر طیار، ڈی او یوتھ افیئرز، ڈی اوز ایجوکیشن، سوشل ویلفیئر، ریونیو افسران، سٹاف اور دیگر محکمہ جات کے افسران نمائندوں نے شرکت کی۔

یوم استحصال کے حوالے سے خصوصی واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔ واک میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، شہریوں، طلبہ کی بھر پور شرکت اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں آوازاٹھائی۔


