ہزارہ
جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کی زیارت کروانے کے لیے تقریب منعقد کی گئی

جہلم (مخدوم حسین چوہدری سے) جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کی زیارت کروانے کے لیے تقریب منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس تھے تفصیلات کے مطابق
جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کی زیارت کروانے کے لیے تقریب منعقد کی گئی تقریب میں ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے خصوصی شرکت کی
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اس طرح کی تقریبات منعقد ہونی چاہیئے تاکہ ہماری قوم میں شور اجاگر ہو جہلم چیمبر آف کامرس میں ہاتھ سے لکھے گئے قرآن پاک کی زیارت کروائی گئی میں صدر جہلم چیمبر آف کامرس زاہد حسین بٹ کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں
اس موقع پر شہریوں نے کثیر تعداد میں قرآن پاک کی زیارت کرنے کے لیے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔۔۔


