جہلم میں اج تیسرے روز بھی جہلم پولیس کے افسران اور جوانوں نےسیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہے

جہلم میں اج تیسرے روز بھی جہلم پولیس کے افسران اور جوانوں نےسیلاب متاثرین کی امدادی کارروائیوں میں پیش پیش رہے جہلم پولیس کے جوان حیدر علی نے لوگوں کو ریسکیو کرتے جام شہادت نوش کر لیا جہلم ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سدھو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پنجاب پولیس بلخصوص جہلم پولیس نے مسلسل تیسرے روز بھی متاثرین کی امدادی کارروائیاں جاری رکھیں ڈی پی او طارق عزیز سدھو کی ہدایات پر متاثرین سیلاب کے لیئے ایس ڈی پی او صدر سرکل چوہدری شہباز ہنجرا کی سربراہی میں سیلاب زدگان میں راشن تقسیم کیا اور مختلف علاقوں سے ریسکیو سرگرمیاں جاری رکھیں ایس ڈی پی او چوہدری شہباز ہنجرا نے اپنے ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اسد شاہ کے ہمراہ سیلاب متاثرین اور ان کے مال مویشیوں کو ریسکیو کر کے محفوظ مقامات پر منتقل کیا ایس ڈی پی او شہباز ہنجرا نے کہا ہمارے بہار جوان حیدر علی نے اپنی جان پر کھیل کر جام شہادت نوش کیا ہے جہلم پولیس ہمہ وقت عوام کی خدمت کے لیے تیار ہیں



