ہزارہ

ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں جدید کمپیوٹر لیب اور اسٹوڈنٹس ریسورس سینٹر کا افتتاح

وائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء الحق نے افتتاح کیا۔

 

پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق کا کمپیوٹر لیب میں بہترین کمپیوٹرز: جدید ٹیکنالوجی اور کنٹرول روم کے قیام پر بورڈ آف گورنرز اور ڈین ایوب میڈیکل  الج ایبٹ آباد کو خراج تحسینوائس چانسلر خیبر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور ایوب میڈیکل اینڈ ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں نئے تعمیر ہونے والے جدید کمپیوٹر لیب اور اسٹوڈنٹس ریسورس سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر ممبر بی او جی پروفیسر عالم زیب منان، ڈین و سی ای او پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ملک، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد احمد آفریدی، میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران خان، کے ایم یو اور اے ایم سی کی آئی ٹی ٹیم سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان بھی موجود تھے۔
افتتاح کے بعد وائس چانسلر کے ایم یو پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیب جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے اور اس کے قیام سے امتحانی نظام میں شفافیت آئے گی۔ پہلے یہ امتحانات پیپر بیسڈ ہوا کرتے تھے لیکن اب انہیں کمپیوٹر بیسڈ کر دیا گیا ہے جس کی بدولت نتائج بروقت جاری ہوں گے اور میڈیکل کے طلبہ کا پانچ سالہ کورس وقت پر مکمل ہو سکے گا۔ اس جدید لیب کو دیکھ کر دلی خوشی ہوئی۔انہون نے بہترین کمپیوٹرز جدید ٹیکنالوجی اور کنٹرول روم کے قیام پر بورڈ آف گورنرز اور ڈین ایوب میڈیکل کالج کو خراج تحسین پیش کی۔انہوں نے کہا کہ اب تمام امتحانات اسی لیب میں منعقد ہوں گے اور اسی وقت نتائج جاری ہوں گے جس سے میرٹ کی بالادستی یقینی ہوگی۔
چیئرمین بی او جی پروفیسر ڈاکٹر عابد جمیل نے کہا یہ ادارہ تیزی سے جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپیوٹر لیب اس کی ایک جھلک ہے جلد مزید جدید سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ ہمارا مقصد اس ادارے کو صوبے کا بہترین ادارہ بنانا ہے۔ طلبہ، اساتذہ اور ڈاکٹرز اور ہسپتال میں آنے والی عوام کے لیے بہترین سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور بہت جلد اس کے مثبت نتائج سب کے سامنے ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کے شرکاء نے اس اقدام کو میڈیکل تعلیم میں جدیدیت اور شفافیت کی طرف ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button