ہزارہ

مئیر کراچی مخلص اور شہر کی خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں ۔ رانا گلزار تاج

وہ ہمارا زور بازو ہیں لیکن بیورو کریسی انہیں مسلسل غلط لائن دے کر ان سے غیر قانونی کام اور اپنی جعلسازیوں کو چھپانے کے لئے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاکر اپنا الو سیدھا کر رہی ہے۔ پیکا ایکٹ جعلساز صحافیوں کے لئے بنا ہے سائبر کرائم فیک نیوز چلانے والوں اور انکے اثاثہ جات کی تحقیقات بھی کرے۔۔ مئیر کراچی کو صرف درخواست کروں گا۔ فیصل رضوی کے تمام لیٹرز اور اسناد چیک کرالیں۔ پھر ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فیصل رضوی کو فرقہ وارانہ فسادات کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا تھا اب مئیر کی ذمہ داری ہے خط لکھ کر تصدیق کریں حساس اداروں سے رپورٹ لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سماجی و سیاسی رہنما کراچی ہیومن رائٹس ویلفیئرآرگنائزیشن (KHRWO)کے چیئرمین اور پیپلزپارٹی PS-118کے جنرل سیکریٹری رانا گلزار تاج نے کہا ہے کہ پیکا ایکٹ جعلساز صحافیوں کے لئے بنا ہے سائبر کرائم فیک نیوز چلانے والوں اور انکے اثاثہ جات کی تحقیقات بھی کرے۔ مئیر کراچی مخلص اور شہر کی خدمت کرنے کے لئے آئے ہیں وہ ہمارا زور بازو ہیں لیکن بیورو کریسی انہیں مسلسل غلط لائن دے کر ان سے غیر قانونی کام اور اپنی جعلسازیوں کو چھپانے کے لئے ٹرک کی بتی کے پیچھے لگاکر اپنا الو سیدھا کر رہی ہے۔ سینئر سول جج کے معطل کردہ گریڈ 14کے بدعنوان اور کرپشن کے بے تاج بادشاہ ایس ایم جاوید کو عدالت سے اجازت لئے بغیر فیصل رضوی کے کہنے پر بحال کرکے عدالتوں کا مزاق بنا دیا گیا۔ ایس ایم جاوید کے اثاثہ جات چیک کئے جائیں اسکی تنخواہ اور رہائش اور بلیک منی سے کاروبار اور زمینوں کا جھانسہ دے کر بروکرز سے رقوم لینے کا نا چھپنے والا ریکارڈ چیک کیا جائے۔ مئیر ہمارا ہے ہم نہیں چاہتے کہ ان پر کوئی انگلیاں اٹھائے۔ کوئی انہیں رشوت دینے کا دعوی کرے اور انہیں بدنام کرے۔ مئیر کراچی کو فیصل رضوی سمیت تمام افسران کاکڑا احتساب کرنا ہوگا۔ جعلسازی سے ترقی اور بھرتیاں ہونے والے لیب اٹینڈنٹ اور ان جیسے افراد کو پکڑمیں لانا ا ہوگا۔ سب کی پرسنل فائل چیک کی جائیں کون کیا تقرر ہوا ڈیڈ کیڈر افراد کو وزیر اعلی کی اجازت کے بغیر کیسے ترقی اور کیڈر بدلا گیا۔ بارہ سال غائب رہنے والے کرمنل اور دہشت گردوں کے سرغنہ کا ریکارڈ منظر عام پر آنے کے بعد بھی کاروائی نہ ہونا افسوس ناک ہے۔ ہم مئیر کے ہر بہتری کے لئے قدم زمینیں واگزار کرانے اور کے ایم سی کو ماڈل بنانے میں ساتھ ہیں لیکن ضروری ہے کہ کرپٹ افسران سے مئیر جان چھڑائیں منتھلی سسٹم پر بیٹھے فیصل رضوی کو ہائی پروفائل انکوائری کرکے ایف آئی اے، سی ڈی آر، اسکے ساتھیوں کا کرمنل ریکارڈ، کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سے وصولی کا ریکارڈ اور دس سال کی چھٹی ایکس پاکستان چھٹی کا ریکارڈ۔فیصل رضوی کی اسٹیٹ ایجنسی پر چھاپے مارکر ریکارڈقبضے میں لیا جائے۔ میونسپل کمشنر اختیارات کا ناجائز استعمال اور مئیر کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔ انکو بھی مکمل چیک اور وصولی سسٹم چیک کیا جائے۔ میں اپنے حوالے سے خود کو آپ اور پارٹی سمیت حساس اداروں اور ہر جگہ پیش کرچکا ہوں۔ میرا کہیں قبضہ ہے تو فوری گرفتار کریں۔ جہان تک فراڈی فیک نیوز گینگسٹر جو وصولی پودنا مشہور ہے اسلم اور اسکے سرپرستوں کو چیلنج کرتا ہوں ثابت کرو کیس ڈس مس کا مطلب ہارنا نہیں ہوتا ہم اپیل میں جا چکے ہیں۔کیس ان ٹیکٹ ہے عدالت کے فیصلے کا احترام کریں گے۔ ریٹائرڈ افسران کو عدالتیں صرف انکے دستخط کی ویری فیکیشن کے لئے بلاتی ہیں۔ ورنہ سٹنگ افسر جواب دہ ہوتا ہے۔ حساس اداروں نے طلب کیا ہے جلد فیصل رضوی کا بھیانک اور مکروہ چہرہ سامنے آجائے گا۔ کلفٹن کا گھر کہاں سے آیا؟ رقص و سرور شراب کباب کی محٖفلوں میں مئیر کے نمائندوں کو بلانے سے حقیقت نہیں بدلے گی۔ پودنے فیک نیوز کو پیکا ایکٹ میں بند کرائیں گے۔ صحافتی برادری نے میری بات سنی اور سچ کا ساتھ دینے کا کہا۔ ایم ڈی اے کے ڈی جی سے 20لاکھ رشوت لینے کا گواہ بھی بتایا۔ جو فیصل رضوی کی سابقہ جماعت کا بھی کارندہ ہے۔ فیک نویز کو مسترد اور قانونی کاروائی کا اعلان کرتا ہوں۔ بے پناہ افراد میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ مئیر کراچی کو صرف درخواست کروں گا۔ فیصل رضوی کے تمام لیٹرز اور اسناد چیک کرالیں۔ پھر ہمیں کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ فیصل رضوی کو فرقہ وارانہ فسادات کا ماسٹر مائنڈ کہا جاتا تھا اب مئیر کی ذمہ داری ہے خط لکھ کر تصدیق کریں حساس اداروں سے رپورٹ لیں۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button