نئی کابینہ میری پہچان پاکستان اسلام آباد اور راولپنڈی کے اعلان کے بعد کام میں تیزی
۔ راولپنڈی ڈویژن کے لیبر ونگ کے سربراہ چوہدری خالد سے مختلف اداروں کے محنت کشوں کے لیڈرز اور میری پہچان پاکستان سے متاثرہ محنت کشوں کے نمائندوں سے ملاقات۔
کراچی (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نئی کابینہ میری پہچان پاکستان اسلام آباد اور راولپنڈی کے اعلان کے بعد کام میں تیزی آگئی ہے۔ کارنر میٹنگ اور رابطہ مہم بھی تیز ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے لیبر ونگ کے سربراہ چوہدری خالد نے مختلف اداروں کے محنت کشوں کے لیڈرز اور میری پہچان پاکستان سے متاثرہ محنت کشوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ جس میں پاک پی ڈبلیو ڈی، کا وفد بھی شامل تھا۔ اجلاس میں رہنماؤں نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کے ویژن کے ساتھ چلنے اور اداروں کو پائیدار اور ترقی کی جانب گامزن کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ رہنماؤں نے اداروں کے مدسائل پر بھی روشنی ڈالی۔ چوہدری خالد نے کہاکہ مسائل کے حل کے لئے کلیدی کردار ادا کریں گے۔ پورے پاکستان کے ادارے ہمارے ہیں۔ ہم سب کی آواز ہیں۔ راولپنڈی کے محنت کش ہم سے کسی بھی وقت رابطہ کرسکتے ہیں۔ اجلاس میں مختلف محنت کش نمائندوں نے میری پہچان پاکستان کے محنت کش ونگ میں شمولیت کا عندیہ دیا۔



