حیدر آباد۔ ٹنڈوالہ یار، اندرون سندھ کے مختلف شہروں بالخصوص حیدر آباد میں بارشوں سے تباہی انسانی جانوں کی ہلاکت پر ندرون سندھ آرگنائزنگ کمیٹی ایم پی پی کا اظہار افسوس
بلدیاتی اور منتخب نمائندوں کو عوامی خدمت کرنے اور سیاست کے بجائے خدمت پر توجہ دیں۔ بیڈ گورننس نے عوام کا جینا محال کردیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) میری پہچان پاکستان (ایم پی پی) کی اندرون سندھ آرگنائزنگ کمیٹی نے حیدر آباد۔ ٹنڈوالہ یار، اندرون سندھ کے مختلف شہروں بالخصوص حیدر آباد میں بارشوں سے تباہی انسانی جانوں کی ہلاکت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بلدیاتی قیادت، حکومت سندھ کی نا اہلی اور بروقت انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے حیدر آباد اور ٹنڈوالہ یار میں سیلابی منظر کو شدید نا اہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضیاع ہوا جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ مئیر حیدر آباد، ٹی ایم سیز اور شہری انتظامیہ کہاں تھی؟ لوگوں کے گھر تالاب بن گئے۔ نالوں اور نشیبی علاقوں کو اگر نکاسی آب اور صفائی کا انتظام کرکے محفوظ کیا جا سکتا تھا۔ کمیٹی نے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی اور متاثرہ خاندانوں کوامداد دینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والے خاندانوں اور انکے لواحقین سے دلی تعزیت اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔ بلدیاتی اور منتخب نمائندوں کو عوامی خدمت کرنے اور سیاست کے بجائے خدمت پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔



