ہزارہ

میں اور میری آرگنائزیشن لیزوں کی تحقیقات کا خیر مقدم کرتی ہے۔ رانا گلزار تاج

کراچی (نمائندہ خصوسی / عدنان ملک)(ڈپٹی بیورو چیف) کراچی ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین اور PS-118کے جنرل سیکریٹری رانا گلزار تاج نے ترجمان کے نام سے اورنگی فوبیا اور لینڈ مافیا کے ایجنٹوں کی جانب سے کھوکھلی، بھونڈی، لیزوں کی منسوخی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اور میری آرگنائزیشن تحقیقات کا خیر مقدم کرتی ہے۔ لیکن پہلے اینٹی کرپشن عدالت میں پی ڈی اورنگی کرپٹ ترین اور جعلساز افسر کرمنل ریکارڈ کے بارہ سالہ مفرور فیصل رضوی کی مئیر کراچی تحقیقات کرائیں۔ وہ ہماری جماعت کے مئیر ہیں لیکن زبان بیورو کریسی کی بول رہے ہیں۔ فیصل رضوی کی ابھی آٹے میں نمک کے برابر معلومات دی ہیں۔ سارے سرکاری رشوت خور اور سندھ میں مسلط افسران جنکی نیب تحقیقات چل رہی ہیں بلبلا اٹھے۔ جو لیز غلط ہے کینسل کریں۔ لیکن اپنے خاندانوں کو ب ھی میرا خاندان دکھا کر مئیر کراچی کی آنکھ میں دھول نہ جھونکیں۔ مسلسل قتل کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ آفرز بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ بھاگنے کے لئے سیف پیسیج بھی مانگا جا رہا ہے۔ لیکن مئیر اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر جعلسازیوں کا ریکارڈ مانگنے سے قاصر ہیں۔ میونسپل کمشنر کی زباں بندی کی وجہ سمجھ میں آتی ہے مئیر تو شفاف اور بہترین جیالے ہیں۔ ہیر اپھیر اور اسٹیٹ ایجنٹ قاتل اور کھلی دھمکیاں دینے والوں کے لئے انکے پاس کوئی توڑ نہیں انکے مشیر لینڈ سے انکے نام پر رقوم لے رہے ہیں۔ فیصل رضوی نے کتنی رقم دی کیا یہ بھی ہمیں بتانا ہوگا؟ فیصل رضوی کے جعلی تعینات افسران مجھے قتل اور بالوں سے پکڑ کر مارنے کی کھلے عام ویڈیو پر دھمکیاں دے رہے ہیں۔ مئیر کو فکر نہیں۔ کیونکہ مئیر صاحب پارٹی کے بجائے سرکاری افسران پر چل رہے ہیں۔ میں فیصل رضوی کے الزامات کو رد کرتا ہوں۔ کہیں میرا قبضہ ہے تو بتائیں۔ اگر کسی نے پراپرٹی اپنے پیسے سے کسی سے خریدی تو اسکا مجھ سے کیا تعلق؟ فیصل رضوی کی کرپشن اور دھوکہ دہی کے بعد مئیر آکشن کے ڈرامے کو بیورو کریسی سے ٹریپ ہونے کے بعد حرکت میں آئیں۔ وہ بہت سنجیدہ ہیں اور ادارے کے لئے بہترین ہیں۔ لیکن کرپٹ افراد کو انکوائریز اور اینٹی کرپشن، ایف آئی اے اور حساس اداروں سے بچانے میں مددگار ثابت نہ ہوں۔ جو سچ ہے سامنے آجائے گا۔ کاغذی انکوائریز سے کے ایم سی عدالتوں میں ذلیل ہوچکی ہے۔ ہم نے بھی اپنی پارٹی کی جمہوری روایات کے تحت عدالت لگا لی ہے فیصل رضوی کے لئے اتنے ثبوت ملنے والے ہیں کہ مئیر کو ان سے وابستگی پر شرمندگی ہوگی۔ ہم اینٹی کرپشن کو وہ سب دیں گے جو اب تک ہم نے پبلک نہیں کیا۔ حساس اداروں کے افراد سیت ملاقاتوں کی وجہ جعلی نو نمبروں سے دھمکیاں ہیں فیلڈ مارشل اب ان کا بھی احتساب کر رہے ہیں جو فوج کا غلط یا اداروں کا نام استعمال کرکے اداروں کو بدنام کر رہے ہیں۔ لینڈ سے کلیکشن کرنے والے مئیر آفس کے افراد کی بھی الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ بعد میں تفصیل سے گفتگو کروں گا۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button