ٹی ایم سی صفورا کا مالی سال 2025-26 کا ایک ارب 50 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار سے زائد کا اضافی بجٹ اکثریت رائے سے منظور
ترقیاتی مصارف کیلئے 33کروڑ 59 لاکھ روپے کی خطیر رقم مختص
کراچی . صفورا ٹاؤن کونسل نے مالی سال 2025-26 کا ایک ارب 50 کروڑ 4 لاکھ 25 ہزار روپے سے زائد کا اضافی بجٹ اکثریت رائے سے منظور کرلیاہے اس سلسلے میں بجٹ اجلاس چئیرمین صفورا ٹاؤن کلیم اللہ راشدخاصخیلی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے چئیرمین صفورا ٹاؤن نے کہا کہ اس سال ریکوری کی صورتحال بہت بہتر ہوئ ہے اس لئے ایک بہتر بجٹ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں جس میں اخراجات کا تخمینہ ایک ارب 49 کروڑ 55 لاکھ 12 ہزار روپے سے زائد ہے اسطرح 49 لاکھ 13 ہزار روپے سے زائد رقم اضافی ہے ،ترقیاتی مصارف کیلئے گزشتہ سال کی نسبت ایک بڑی رقم 33 کروڑ 59 لاکھ 37 ہزار روپے سے زائد رقم مختص کی گئ ہے جس کے بعد ترقیاتی کاموں کی رفتار اس سال مزید تیز ہوگی انہوں نے کہا کہ اس سال ہر شعبے میں کام کیا ہے جو ڈویلپمنٹ اسکیمیں رکی ہوئ ہیں اسے اس سال سر انجام دیا جائے گا ،روٹین میونسپل سروسز میں صفورا ٹاؤن دیگر ٹاؤنز سے بہتر رہا ہے میونسپل سروسز ٹاؤن کی ہر یوسیز میں سر انجام دی گئ ہیں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ عوام دوست بجٹ پیش کیا ہے جس کے ثمرات پورے صفورا ٹاؤن میں دکھائ دیں گے جس کے بعد بجٹ کی منظوری کی قرار داد رکن کونسل شمیم صدیقی نے پیش کی جس پر اپوزیشن لیڈر سکندر علی بلوچ نے اعتراضات اٹھائے جس کے جواب چئیرمین صفورا ٹاؤن ،رکن کونسل الیاس گبول ،سائرہ سجاد ودیگر نے دئیے بعد ازاں بجٹ کی منظوری کی قرار داد اکثریت رائے سے منظور کرلی گئ.
وائس چئیرمین صفورا ٹاؤن عبدالحق بلوچ نے بھی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بجٹ کو مثالی قرار دیا اور کہا کہ یہ بجٹ صفورا ٹاؤن کے تینوں بجٹ میں سب سے بہتر ہے جو ٹاؤن کو مزید ترقی کی جانب گامزن کرے گا.



