ہزارہ

قانون نافذ کرنے والے اداروں کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع مانسہرہ کے مختلف پوائنٹس کا جوائنٹ وزٹ — امام بارگاہوں، مساجد، جلوس روٹس اور حساس مقامات کا تفصیلی جائزہ

ضلعی انتظامیہ، پاکستان آرمی، مانسہرہ پولیس اور دیگر تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کا محرم الحرام کے حوالے سے ضلع مانسہرہ کے مختلف پوائنٹس کا جوائنٹ وزٹ — امام بارگاہوں، مساجد، جلوس روٹس اور حساس مقامات کا تفصیلی جائزہ
ڈپٹی کمشنر مانسہرہ خالد اقبال خٹک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے محرم الحرام کے پیش نظر مرکزی امام بارگاہ مفتی آباد اور علی مسجد غازی کوٹ کا مشترکہ دورہ کیا، جہاں محرم کے دوران سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورے کے دوران ان کے ہمراہ پاکستان آرمی کے میجر علی، ڈی ایس پی سٹی جاوید خان، ایس ایچ او تھانہ سٹی عاصم بخاری، انسپکٹر ٹریفک انس خان اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران موجود تھے۔
افسران نے موقع پر موجود سیکیورٹی ٹیمز کو ہدایت دی کہ جلوس و مجالس کے دوران مکمل الرٹ رہ کر فرائض انجام دیے جائیں، شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے، اور عوام سے خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آیا جائے۔
ڈی پی او مانسہرہ نے کہا کہ پولیس فورس ہر طرح سے تیار ہے، امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور تمام مکاتب فکر کے علماء و مشران سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کی فضاء کو ہر صورت یقینی بنایا جا سکے۔”
دورے کے دوران افسران نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ جلوسوں اور مجالس کے مقامات پر سیکیورٹی،صفائی، روشنی، طبی سہولیات اور پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ آرٹیکل

Back to top button